-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

28 دسمبر، 2019

محمد قاسم ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کا چئیرمین مقرر۔ قاسم پاکستان تحریک انصاف کا پرانا کارکن ہے جو غریب طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔

 

محمد قاسم ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کا چئیرمین مقرر۔ قاسم پاکستان تحریک انصاف کا پرانا کارکن ہے جو غریب طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔



چترال (گل حماد فاروقی) محمد قاسم نے ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر چارج سنھبالا۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکن بھی ہے۔ ان کی تعیناتی پر پارٹی کارکنوں نے دروش جاکر ان کا استقبال کیا اور انہیں جلوس کی شکل میں اپنے دفتر لایا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر چارج سنھبالا۔پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ خان صاحب جو کہتا ہے وہ کرکے دکھاتا ہے اور اس کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ محمد قاسم ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے مگر اسے ضلعی زکوۃ کمیٹی کا چئیرمین مقرر کیا گیا۔ 

سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سئنیر رہنماء محمد قاسم نے کہا کہ اب امید ہے کہ چترال کے حالات بدل جائیں گے۔ اور زکوۃ صحیح معنوں میں حقداروں کو مل جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ چترال میں ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کی چئرمین کی آسامی ڈیڑھ سال سے حالی تھی اور فنڈ بھی بند تھا مگر ہم بہت مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ہم صوبے کی قرض اتار رہے تھے اب ملک اور پورے پاکستان کا قرضہ چکار رہے ہیں اور بہت جلد پاکستانی قوم ایک آزاد قوم ہوگا جس پر قرض کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔




نو منتحب ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی چئیرمین محمد قاسم نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ پانچ ہزار لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے۔ اور لوگوں کی حالت زندگی اس قدر بہتر بنائیں گے کہ لوگ زکوۃ مانگنے کیلئے زکوۃ کے دفاتر کا چکر نہیں لگائیں گے بلکہ ہمارا عملہ خود ان کے دہلیز پر زکوۃ پہنچا ئیں گے۔ 

محمد قاسم نے بتایا کہ اگر چہ سرکاری طور پر زکوۃ فنڈ بہت کم ہے اور چترال بہت بڑا علاقہ ہے جو زکوۃ فنڈ ان کو دینا اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے مگر ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے ذاتی کوششوں سے پشاور سے کراچی تک اپنے دوستوں سے مل کر جو صاحب حیثیت ہیں اور ان سے ذاتی حیثیت میں ان کا زکوۃ وصول کرکے اسے چترال لاکر غریب لوگوں میں تقسیم کریں گے۔ تاکہ یہاں کے لوگوں کی زندگی بدل سکے۔ 

محمد ارشاد اور دیگر پارٹی کارکنوں نے بھی محمد قاسم کی بطور زکوۃ چئیرمین تعنیاتی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ زکوۃ فنڈ صحیح معنوں میں اس کے مستحقین میں تقسیم کروائیں گے۔ اور اس دفتر کی ماضی کی غلطیاں وہ نہیں دہرایں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں