صف اوّل کے فاسٹ فیشن برانڈ #بونینزا سترنگی نے ڈالمین مال کلفٹن میں اپنے نئے اسٹورکا افتتاح کردیا

صف اوّل کے فاسٹ فیشن برانڈ #بونینزا سترنگی نے  ڈالمین مال کلفٹن میں اپنے نئے اسٹورکا افتتاح کردیا

کراچی (ٹی او سی نیوز ) صف اوّل کے فاسٹ فیشن برانڈبونینزا سترنگی نے شہر کے مرکزی شاپنگ ایریا، ڈالمین مال کلفٹن میں اپنے نئے اسٹورکا افتتاح کردیا۔ اس افتتاح کی خوشی میں خریداروں کو تمام پروڈکٹس پر یکساں 40% ڈسکاؤنٹ کی پرکشش آفر دی جو افتتاح کے دن سے ہفتہ کے اختتام یعنی  27سے 29دسمبرتک جاری رہے گی۔افتتاحی تقریب میں مشہور ماڈل مہوش حیات نے برانڈ کی نئی کلیکشن سے منتخب ڈیزائن کا لباس زیب تن کیا۔ شاپنگ سینٹر کے اپر لیول پر واقع نئے اسٹور میں نئے ڈیزائن اور رنگوں میں سترنگی کی جدید ترین کلیکشن پیش کی گئی ہیں، جوخواتین کو فیشن میں پیش پیش ہو کر سب میں نمایاں نظر آنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔



افتتاحی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے بونینزا سترنگی کے سی ای او جناب حنیف بلوانی نے کہا،"ہمیں بے حد خوشی ہے کہ آپ کیلئے بونینزا سترنگی کے نئے اسٹور کا افتتاح ڈالمین مال کلفٹن میں ہورہا ہے جس کا شمار ملک کے نہایت شانداراور باوقار مال میں ہوتا ہے۔ ہمارامقصد ایک ہی چھت کے نیچے اپنی مکمل پروڈکٹ رینج پیش کرنا ہے جو آج کی طرزِ زندگی کا اہم حصہ ہے۔ ہم  پرفیومز، کاسمیٹکس اور برائیڈل کے شعبہ میں قدم رکھنے کے بعد مستقبل میں کئی اور نئی پروڈکٹس متعارف کروانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔"

بونینزا اپنے منتخب اپ ٹو ڈیٹ اسٹائل، منفرد عام پہناوے، شام کے خصوصی لباس اور فاسٹ فیشن کے مطابق پروڈکٹس پیش کرنے میں نمایاں مقام رکھتا ہے جو صارفین کیلئے دیکھنے میں دلکش اور معیارمیں اعلیٰ ڈیزائن کی پروڈکٹس پیش کرتا ہے۔ نئے اسٹور میں خواتین کیلئے برانڈ کی مکمل پروڈکٹ رینج موجود ہے جن میں ان سلے سے لے کر تیارلباس کے علاوہ نئی برائیڈل رینج بھی شامل ہے۔





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post