-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

31 دسمبر، 2019

بالائی چترال کے طلباء و طالبات کیلئے خوشخبری۔ بالائی چترال میں چوینچ کے مقام پر ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے پہلی بار ٹیکنکل کالج کا اجراء

بالائی چترال کے طلباء و طالبات کیلئے خوشخبری۔ بالائی چترال میں چوینچ کے مقام پر ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے پہلی بار ٹیکنکل کالج کا اجراء

چترال (گل حماد فاروقی 31 دسمبر2019) بالائی چترال کے چوینچ کے علاقہ میں پہلی بار طلبا و طالبات کیلئے ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی DIT کیلئے ٹیکنیکل کالج کا اجراء کیا گیا۔ یہ کالج 1994 میں شہزادہ ابراہیم پیر زادہ نے ایک انگلش میڈیم سکول کے طور پر کھولا تھا جو بعد میں ناگزیر وجوہات کے بناء پر بند کیا گیا اور یہ عمارت حالی پڑی تھی۔علاقے کے لوگوں کے پر زور اسرار پر اب اس عمارت میں ڈی آئی ٹی کیلئے کالج کھول دیا جائے گا۔



اس سلسلے میں اسی عمارت میں چوینچ کے عمائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد فیض مہمان حصوصی تھے جبکہ اجلاس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ریٹائیرڈرحمت عزیز نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین نے سید ابراہم پیر زادہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک معیاری انگلش میڈیم سکول 1994 میں کھولا تھا اس کے سکول میں سبق پڑھنے کے بعد کئی طلبا ء کامیاب ہوئے اور ایم ایس سی کرکے سرکاری ملازمت بھی احتیار کرگئے ہیں مگر بعد میں یہ سکول بند کیا گیا۔ اب ایک با رپھر اس عمارت میں ڈپلومی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کالج کھل رہا ہے جو نہایت خوش آئند بات ہے۔ 



اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم پیر زادہ نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں لوگ ٹینکیکل تعلیم حاصل کرکے آسانی سے روز گار پاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ اپنے بچوں کو یہاں کالج نہ ہونے کے باوجود ڈیڑھ سو کلومیٹر دور چترال وغیرہ بھیجتے ہیں مگر وہ ایم اے کرنے کے باوجود بھی بے روزگار رہتے ہیں۔ مگر اس کالج میں DIT پاس کرنے کے بعد آ پ کے بچوں کو آسانی سے روزگار مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سی پیک چترال آنے والا ہے اگر CPEC چترال میں شروع ہوا تو پھر تو اس علاقے کا قسمت بدلے گا اس میں تمام روزگار والے لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار آسانی سے ملے گی۔ علاقے کے لوگوں نے بھی اجلاس سے اظہار حیال کرتے ہوئے ابراہیم پیر زادہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پہلے بھی نہایت نامساعد حالات میں یہاں انگلش میڈیم سکول کھولا تھا اور اب ٹیکنیکل کالج کھول رہا ہے۔ اس کالج میں داحلہ لینے کیلئے پانچ جنوری تک فارم جمع کرنا پڑتا ہے تاکہ ٹیکنیکل بور ڈ سے رجسٹریشن کروایا جائے۔ اس کالج میں داحلہ فیس پانچ ہزار روپے اور ماہوار ٹیوشن فیس دو ہزار روپے ہوگی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں