یوفون خیبرپختونخوا فٹبال کپ کا فائنل آج پشاور کے طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم میں #چترال اور #پشاور کی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا

یوفون خیبرپختونخوا فٹبال کپ کا فائنل آج پشاور کے طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم میں #چترال اور #پشاور کی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا 

پشاور،17 دسمبر 2019۔ یوفون خیبرپختونخوا فٹبال کپ کے دونوں سیمی فائنلز پیر کی شام پشاور کے طہماس خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمی فائنلز شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں، حکام اور منتظمین نے آرمی پبلک اسکول کے سانحہ میں شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ 




پہلا سیمی فائنل پشاور کمبائنڈ ایف سی اور ڈی ایف اے گرین کوہاٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ بڑا دلچسپ میچ رہا جس کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گول اسکور کرنے بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے اور کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں نئی توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں۔ پشاور کی ٹیم کو کھیل کے 63 ویں منٹ میں اس وقت کامیابی ملی جب محمد حارث نے پہلا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔ کوہاٹ کی ٹیم نے بعد ازاں گول اسکور کرکے میچ برابر کرنے کی بہت کوشش کی تاہم پشاور کے مضبوط دفاع کی وجہ سے وہ گول اسکور نہ کرسکی ۔ کھیل کا وقت ختم ہونے پر پشاور کی ٹیم فاتح بن کر ابھری اور فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ 

اس ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ڈی ایف اے صوابی اور ڈی ایف اے چترال کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ بھی نہایت سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ کھیل کا وقت ختم ہونے کے بعد پنالٹی شوٹ آو ¿ٹ پر میچ کا فیصلہ کیا گیا جس میں چترال نے 4 کے مقابلے میں 5 گول اسکور کرکے کوہاٹ کو شکست دے کر سیمی فائنل جیت لیا اور فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 

اس ٹورنامنٹ کا فائنل پشاور اور چترال کی ٹیموں کے درمیان پشاور کے طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم میں بروز منگل بتاریخ 17 دسمبر کو شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔ اس رنگا رنگ فائنل میچ کے موقع پر مقامی گلوکار سیف علی خان اس چیمپیئن شپ کے باضابطہ گیت بعنوان 'یہ کھیل ہے ہمارا، یہ جیت ہے ہماری' پر پرفارمنس پیش کرینگے۔ میچ کے بعد پشاور کی مشہور شخصیت گل خان کی جانب سے آتش بازی بھی کی جائے گی۔ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل پی ٹی وی اسپورٹس اور Suno FM 89.4 پر براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔ 

خیبرپختونخوا میں اس چیمپیئن شپ کا آغاز یوفون بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کی کامیابی کے بعد کیا گیا ۔بلوچستان میں سال 2017 سے اب تک اسکے تین ایڈیشنز منعقد ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں آخری ٹورنامنٹ مارچ 2019 میں ہوا اور افغان چمن ایف سی نے یہ خصوصی ٹرافی اپنے نام کی۔ 




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post