-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

5 دسمبر، 2019

ایس آر ایس پی نے چترال، پاک افغان سرحدی علاقے دومیل میں ایک اور ارندو میں خواتین کے لئے ہاسٹل تعمیر کئے، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈیئر معین الدین اور مسز معین الدین نے دونوں منصوبوں کا افتتاح کیا

سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پاک افغان سرحدی علاقے دومیل میں ایک پُل اور ارندو میں خواتین استانیوں کیلئے ہاسٹل تعمیر کردی۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈیئر معین الدین اور مسز معین الدین نے دونوں منصوبوں کا افتتاح کیا۔



چترال (گل حماد فاروقی) سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پاک افغان سرحدی علاقے دومیل میں دریا پر چار ماہ کے نہایت قلیل مدت میں ایک جھولا پل تعمیر کیا اس پل پر 72 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈئیر معین الدین نے اس پل کا افتتاح کرتے ہوئے کام کی معیار کو بھی نہایت سراہا۔ اس پل کی تعمیر کیلئے حکومت جرمنی کے ڈونر ادارہ Pakistan Afganistan Tajikistan Regional integration program نے فنڈ فراہم کی تھیاس موقع پر مقامی لوگوں نے SRSP اور PATRIP.government of Germany کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے اس علاقے کے لوگوں کا یہ دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس پل سے 120 گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔

۔افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر انجنئیر خادم اللہ، میجر عبداللہ، ایس آر ایس پی کے انجنیرز سٹاف اور دیگر عملہ اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے۔انجنیر خادم اللہ نے بریگیڈئیر معین الدین کو اپنے ادارے کی جانب سے اس پسماندہ علاقے میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔





چند مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس دریا یعنی نالے میں موسم گرما میں بہت زیادہ پانی آتا ہے جس کی وجہ سے ان کے بچے سکول جانے سے قاصر رہتے تھے اور وہ اپنے مریضوں کو بھی ہسپتال نہیں پہنچا سکتے تھے۔ اب SRSP نے ان کیلئے دریا پر پل بنایا تو ان کا مسئلہ حل ہوگیا اور اب ان کے بچے سکول بھی جاسکیں گے اور وہ اپنی ضرورت کی چیزیں بھی آسانی کے ساتھ اس پل پر گھر لے جاسکیں گے۔

اس کے بعد بریگیڈیئر معین الدین نے SRSP کے مالی تعاون سے ارندو کے علاقے میں زیر تعمیر ایک مڈل سکول اورا یک ہائی سکول برائے زنانہ کا معائنہ بھی کیا اور کام کی معیار پر تسلی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں مسز کمانڈنٹ نے ارندو میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور حال ہی میں اپ گریڈ ہونے والے گرلز ہائی سکول کیلئے زنانہ ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا اور اسے ان استانیوں کیلئے نہایت مفید قراردیا۔

اس موقع پر بیگم معین الدین نے کہا کہ اس دور دراز علاقے میں جہاں کوئی بھی تعلیم یافتہ خاتون ہائی یا مڈل سکول میں استانی نہیں ہے اور تمام استانیاں باہر سے آئی ہیں ان کیلئے یہاں رہنا بہت مشکل تھا اب سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے ان خواتین استانیوں کیلئے نہایت معیاری ہاسٹل تعمیر کیا جس میں کارپٹ، کمبل، فوم اور گرمائش کا تمام سامان پڑا ہوا ہے اب خواتین استانیوں کو کوئی ٹینشن نہیں ہوگی۔

اس سکول کی ہیڈ مسٹریس عمرانہ وزیر نے بتایا کہ اس سکول میں سب غیر مقامی استانیاں ہیں جن کو رہائش کا بہت مسئلہ تھا اب ایس آرایس پی نے ہمارے لئے ہاسٹل بنایا جس پر ہم ان کا اور حکومت جرمنی کا بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا دیرینہ مسئلہ حل کیا۔ 

بیگم کمانڈنٹ نے کہا کہ میں ان خواتین استانیوں کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنے شاگردوں کو ایسا تعلیم دلوائے جس کی بدولت وہ ایک اچھے انسان بن سکے اور ان کو دیکھ کر دیگر والدین بھی اپنے بچیو ں کو تعلیم دلوانے کیلئے سنجیدگی سے غور کرے۔ علاقے کے لوگوں نے ایس آر ایس پی، پیٹرپ حکومت جرمنی، پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے اس نہایت نظر انداز علاقے میں بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور تعلیم کی شرح بڑھانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں