-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 جنوری، 2020

اسپورٹس فیور 360...تین برس میں تہلکہ

 

اسپورٹس فیور 360...تین برس میں تہلکہ

کسی بھی شعبہ کو جدت اور جہت وہی لوگ عطا کرسکتے ہیں جو دلیر اور بے خوف ہونے کے ساتھ ساتھ نئے تجربات کرنے اور خطرات مول لینے سے گھبراتے نہیں ہیں۔ 
یہی وہ سوچ اور جذبہ تھا جس کے حامل چند جنونیوں نے تین برس قبل جنوری کی ایک یخ بستہ صبح اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی"اسپورٹس فیور 360" کی داغ بیل ڈالی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کمپنی پاکستان میں کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔


مقامی سطح پر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنے سے لے کر بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج تک اسپورٹس فیور 360 سب سے آگے اور سب سے منفرد دکھائی دے رہی ہے۔



اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ اس ادارے نے پاکستان میں دم توڑتے ہوئے کھیلوں کو نئی زندگی عطا کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پہچان دے دی۔ پاکستان میں ہر دل عزیز کھیل کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال، اسکواش، ہاکی، رہسلنگ، باکسنگ، بیڈمنٹن اور نیزہ بازی جیسے کھیلوں کی براہ راست کوریج کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ محنت، لگن، جوش اور بے لوث جذبے کے سامنے نہ محدود وسائل رکاوٹ بنتے ہیں اور نہ راستے کے پتھر سفر کو روک سکتے ہیں بلکہ یہ آگے بڑھنے اور پاکستان کی اسپورٹس میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا عزم تھا جس نے محض 36 ماہ میں اسپورٹس فیور 360 کو وہ مقام دلوا دیا ہے جس کا اس عرصے میں شاید تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ قلیل مدت میں پاکستان میں اسپورٹس انڈسٹری کے فروغ اور اس کی ڈیویلپمنٹ میں اسپورٹس فیور 360 آزادانہ طور پر کام کرنے والا سرخیل ادارہ ہے اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس شعبے میں اسپورٹس فیور 360 کو ٹرینڈ سیٹر کی حیثیت حاصل ہے۔

اسپورٹس فیور 360 کیلئے کامیابیوں کا یہ سفر آسان نہیں رہا بلکہ ہر موڑ پر کوئی نہ کوئی مشکل پہاڑ بن کر منہ پھاڑے استقبال کیلئے تیار تھی مگر اسپورٹس فیور 360 کی ٹیم کے مضبوط ارادوں اور جانفشانی کے سامنے رکاوٹوں کے یہ پہاڑ ریزہ ریزہ ہوتے گئے۔ کھیلوں کے شائقین کیلئے اسپورٹس فیور 360 نے ان تین برسوں میں کامیابی کے ساتھ 450 مقابلوں کا انعقاد کروایا۔ قومی سطح پر مقابلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ اور ایمیچر لیگز کا انعقاد اسپورٹس فیور 360 کا طرع امتیاز رہا ہے جہاں ایسے افراد کو میدان میں اترنے کا موقع دیا گیا جو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مصروف ہونے کے باعث کھیل کے میدانوں سےدور ہوتے چلے گئے تھے۔ ہفتہ وار چھٹی کے دوران منعقد ہونے والی ان مقامی لیگز کو ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چار چاند لگائے اور اب کرکٹ کا کھیل صرف ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل لیول تک نہیں بلکہ اسپورٹس فیور 360 کی کاوشوں سے اس کا دائرہ کار مقامی سطح تک پھیل گیا ہے۔


مقامی لیگز کا انعقاد اسپورٹس فیور 360 کا آغاز تھا جبکہ اس ادارے کو نقطہ عروج پروڈکشن سروسز کی بدولت ملا جس نے پاکستان میں اسپورٹس کوریج کو ایک نئی جہت عطا کی۔ اس ادارے نے ہائی ڈیفینیشن پروڈکشن کے ساتھ اپنے قومی و بین الاقوامی کلائنٹس کے اسپورٹس ایونٹس کو نیا رنگ دیا۔ ان مختلف پروجیکٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز بھی شامل ہیں اور ان میچز میں اسپورٹس فیور 360 نے نا صرف اعلیٰ پروڈکشن کی سروسز پیش کیں بلکہ کمنٹری کے شعبے میں سکہ بند کمنٹیٹرز کے ساتھ ساتھ نئی آوازوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر پیش کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا۔

اسپورٹس فیور 360 کی جانب سے پروڈکشن کا یہ سفر پاکستان کے بڑے شہروں تک محدود نہیں رہا بلکہ جنوبی پنجاب کے میدانوں سے کشمیر کی وادیوں تک پاکستان کے کم و بیش ہر علاقے میں اسپورٹس فیور 360 نے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔ جنوبی پنجاب کے چھوٹے سے شہر لودھراں میں مقامی میچز کی کوریج ہو یا پھر کوئٹہ کے پہاڑوں میں فرسٹ کلاس میچز کی پروڈکشن ہو، مظفرآباد کے خوبصورت اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کا انعقاد ہو یا پھر کراچی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ ہو... اسپورٹس فیور 360 ہر جگہ مرکز نگاہ رہا۔

یہ اسپورٹس فیور 360 کا ہی کارنامہ ہے کہ ماضی کے برعکس صرف قومی سطح کے کھلاڑیوں کی بجائے مقامی سطح پر اور ایج گروپ میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو شناخت عطا کی۔ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں اور ان سے وابستہ کھلاڑیوں کو پورا اور برابری کی سطح پر موقع دینا اسپورٹس فیور 360 کا قابل فخر کارنامہ ہے۔

ارتقاء کا سفر تیسرے برس بھی جاری ہے اور اس دوران اسپورٹس فیور 360 نے اپنے دائرہ کار اور دائرہ اختیار کو بھی وسعت دی۔ آن لائن ڈیجیٹل اسکورنگ پلیٹ فارم اسکور360 اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جہاں اسپورٹس فیور 360 کے زیر اہتمام ہونے والی لیگز اور دیگر مقابلوں کے اسکور کارڈز کو بال ٹو بال اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے لکھنے والوں آن لائن بلاگ پورٹل "بلاگ360" پر موقع دیا جاتا ہے اور اب "شاپ360" کھیلوں کی مصنوعات کی خریداری کا ایک آسان اور موثر ذریعہ بن چکا ہے۔

آنے والے دنوں میں اسپورٹس فیور 360 کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا جذبہ موجود ہے اور اسپورٹس فیور 360 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صہیب عرفان نے بھی اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ "ہمارے لیے اسپورٹس میں جدید ٹیکنالوجی کو ضم کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے مسائل کا فوری حل دیتے ہوئے ہم پاکستان میں کھلاڑیوں کیلئے مزید امکانات پیدا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں"صہیب عرفان نے مزید کہا کہ "ہمارا مقصد پاکستان میں اسپورٹس کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور بہترین سہولیات کی فراہمی ہے"

گزشتہ تین برسوں میں اسپورٹس فیور 360 نے اپنی جدت طرازی، بہترین انتظامی صلاحیتوں، معیاری پروڈکشن اور ناقابل یقین حد تک محنت کے ساتھ بہت سے ناممکنات کو ممکن بنا دیا ہے لیکن یاد رہے یہ صرف آغاز ہے!!



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں