-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

10 جنوری، 2020

بلال عباس خان کے نئے ڈرامے "پیار کے صدقے" میں یشما گل اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

 

بلال عباس خان کے نئے ڈرامے "پیار کے صدقے" میں یشما گل اہم کردار میں نظر آئیں گی۔


اسلام آباد: معروف باصلاحیت اداکارہ اور یوٹیوب پر مقبولیت حاصل کرنے والی یشما گل کو بلال عباس خان کے متوقع نئے پروجیکٹ "پیار کے صدقے "میں اہم کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے، ڈرامے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، نئے سال میں بہت جلد ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ 


ڈرامہ پیار کے صدقے مومل پروڈکشن کی پیش کش ہے، جس کی ہدایات باغی سے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر فاروق رند نے دیں ہیں، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں بلال کے ساتھ یمنہ زیدی اور یشما گل نظر آئیں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں عمیر رانا اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔

ڈرامے میں یشما گل کا کردار ایک معصول لڑکی کا ہے جوپشیمانیوں، احساس اور خود کو پہنچاننے کے سفرپر گامزن ہے، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی وہ اپنی ماضی کی غلطیوں اور غلط فیصلوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو اسے زندگی کی سخت حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے یشما گل کا کہنا تھا کہ جب میں نے پہلی بار اسکرپٹ پڑھی تومجھے اندازہ ہوا کہ یہ کردار یقینا ایک چیلنج ہے،جس میں میری شخصیت کی بہت سی جہتوں کا اظہار شامل ہے، تب میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے یہ کردار نبھانا چاہیے، معروف اداکارہ کا کہنا تھا میں بہت پرجوش ہوں اور اب مجھے ڈرامے کے آن ایئر ہونے کا بے صبری سے انتظارہے۔ 

اداکاری کی نمایاں صلاحیت کی وجہ سے نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ نے بہت کم عرصے میں ٹی وی اسکرین پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں، گھر
 تتلی کا پر، کی جاناں میں کون، پیا نام کا دیااور اس وقت آن ایئر "الف" میں انھوں نے اداکاری کے وہ جوہر دکھائے ہیں کہ شائقین ان کی صلاحیتوں کے مداح ہوگئے ہیں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں