لواری ٹنل روڈ کی صفائی کے ٹھیکیدار کی غفلت اور ناکارہ مشینری ، گاڑیاں پھنس گئیں

لواری ٹنل روڈ کی صفائی کے ٹھیکیدار کی غفلت اور ناکارہ مشینری ، گاڑیاں پھنس گئیں



چترال ( محکم الدین ) لواری ٹنل روڈ کی صفائی کے ٹھیکیدار کی غفلت اور ناکارہ مشینری کےباعث  برف صاف نہ ہونےپر گاڑیاں براڈم عشریت میں پھنس کر رہ گئے ۔ اور گاڑیوں کے مسافر  عشریت میں ہوٹلوں اور لوگوں کے گھروں میں قیام پر مجبور ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق لواری ٹنل کی دیر سائیڈپر برف صاف ہونے کے بعد جب گاڑیاں چترال کی حدود پہنچیں ۔ تو براڈم ایریا میں برف روڈ پر سے صاف نہیں کی گئی تھی ۔ نتیجتا شدید سردی اور یخ بستہ ہواوں سے بچانے کیلئے مسافروں کو چترال لیویز  اور پولیس کے جوانوں نے لوگوں کے گھروں اور ہوٹلوں تک پہنچایا ۔ اور کھانا فراہم کیا ۔ افسوس کا مقام یہ ہے ۔ کہ بدھ کی سہ پہرتک برف کی صفائی کا کام مکمل نہیں کیا جا سکا۔ 

جس کی وجہ سے مسافروں کو مزید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ عوامی حلقوں کی پہلے ہی سے یہ شکایت ہے ۔ کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تعمیر میں متعلقہ کنٹریکٹر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ اور ان ہی کی ناقص  منصوبہ بندی اور کام میں سست روی کی وجہ سے روڈ کی تعمیر کا کام اٹکا ہوا ہے ۔ اور مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ اس لئے خراب سڑک کی وجہ سے  صفائی کے کام میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔  عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا  ہے ۔ کہ چترال کے ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے   لواری ٹنل روڈ کی صفائی میں غفلت برتنے والے  کنٹریکٹر کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔اور آیندہ  صحیح مشینری کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے  لواری اپروچ روڈ کی تعمیر میں تیزی لانے کیلئے کنٹریکٹر کو ہدایت کرنے  اور ان پر نظر رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post