-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 جنوری، 2020

خواتین کے حقوق پر ایک منٹ کی ویڈیوبنائیں اور انعامات جیتیں، مقابلے کی تفصیلات اور آخری تاریخ کے لئے یہ پوسٹ پڑھیں

 

خواتین کے حقوق پر ایک منٹ کی ویڈیوبنائیں اور انعامات جیتیں، مقابلے کی تفصیلات اور آخری تاریخ کے لئے یہ پوسٹ پڑھیں


پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ نے خواتین کے حقوق پر مختصر ویڈیوگرافی کے مقابلہ کا اعلان کردیا
ملک بھر کی جامعات کے طالب علم ایک منٹ دورانیہ پر مشتمل ویڈیو تیا ر کرکے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں


اسلام آباد، 22 جنوری، 2019۔ پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے موضوع پر ملک بھر کی جامعات کے طالب علموں کے لئے مختصر ویڈیوگرافی کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے طالب علموں کو ایک منٹ کے مختصر دورانیہ کی ویڈیو تیار کرنی ہوگی۔ اول انعام پانے والے کو 50 ہزار روپے انعام، فرسٹ رنر اپ کو 25 ہزار روپے انعام جبکہ سیکنڈ رنر اپ کو 10 ہزار روپے انعام ملے گا۔ اس مقابلہ میں پاکستان کی تمام جامعات کے طالب علم حصہ لے سکتے ہیں۔ 

اس مقابلے کا نام پی پی اے ایف ون منٹ ویڈیو مقابلہ 2020 (1MVC-2020) ہے جس کا مقصد سال 2030 تک تمام خواتین و لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کی عالمی مہم میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو شامل کرنا ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) 5میں واضح کیا گیا ہے ۔ موصول ہونے والی ویڈیوز کا تعلق خواتین کے عالمی دن 2020 کے موضوع بعنوان (I am Generation Equality: Realizing Women's Rights)کے گرد ہونا چاہیئے۔ 

موصول ہونے والی ویڈیوز 16 فروری کو رات 12 بجے تک لازمی جمع کرائی جائیں۔ اس کے بعد موصول ہونے والی ویڈیوز قبول نہیں کی جائے گی جبکہ خصوصی جیوری کی جانب سے تین بہترین ویڈیوز کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس مقابلے کے نتائج کا اعلان 28 فروری 2020 کو کیا جائے گا۔ مقابلہ جیتنے والے طالب علموں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا اور وہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پی پی اے ایف کی امت الرقیب ایوارڈ کی سالانہ تقریب میں اپنا ایوارڈ حاصل کریں گے۔ 

اس مقابلے میں حصہ لینے سے متعلق مزید معلومات، اہلیت کا معیار اور رہنمائی کے لئے اس لنک (1mvc2020.ppaf.org.pk:84) کو وزٹ کریں۔ اس کے علاوہ یہ معلومات پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ کے آفیشل فیس بک، ٹوئیٹر اور انسٹاگرام اکاو ¿نٹس پر بھی دستیاب ہیں۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں