کینیڈین ٹریول بلاگر خاتون روزی گیبرئیل نے اسلام قبول کیا، وہ گزشتہ سال پاکستان میں تھی اور مزارات سمیت مختلف مقامات کی سیر کی تھی۔

کینیڈین ٹریول بلاگر خاتون روزی گیبرئیل نے اسلام قبول کیا، وہ گزشتہ سال پاکستان میں تھی اور مزارات سمیت مختلف مقامات کی سیر کی تھی۔



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ برس ایک طویل وقت پاکستان میں گزارے والی کینیڈین خاتون ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا اور لکھا ہے کہ گزشتہ سال ان کی زندگی کے مشکل ترین برسوں میں سے ایک تھا اور زندگی کے تمام چیلنجز نے انہیں آج اس نقطے پر پہنچا دیا ہے۔

 دنیا کی مشہور خاتون سیاح روزی گیبرئیل جن کا تعلق کینیڈا سے ہے اور وہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی سیاح ہیں انہوں نے اسلام قبول کرلیاہے۔ روزی گیبرئیل نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں اسلام قبول کرنے کی تصدیق کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات، مسلمانوں کی اخلاقیات، اسلام کو انتہائی پر امن، محبت بھرا اور مساوات قائم کرنے والا دین پا کر اسلام قبول کیا۔ خاتون سیاح نے کہاکہ مجھے اسلام قبول کرتے ہوئے ایسا لگا کہ برسوں سے شاید اسی روحانیت اور بہترین دین کی تلاش میں تھی، میں اس کے لئے انتہائی گہری کھوج میں بھی سرگرداں رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میری زندگی کا سب سے مشکل ترین سال تھا اور زندگی کے تمام چیلنجز نے مجھے یہاں اسلام قبول کرنے اور اس مقام تک پہنچایا۔ 

انہوں نے کہا کہ اپنی چھوٹی عمر سے ہی میں ہمیشہ اللہ کی تخلیق اور خدا سے خصوصی تعلق رکھتی تھی۔ میرا راستہ آسانیوں سے بہت دور تھا اور میں نے غم و غصے کے ساتھ زندگی بھر اپنے دل میں ایک درد محسوس کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں ہمیشہ خدا سے دعا مانگتی رہی کہ آخر میرے ساتھ ایسا کیوں ہے؟ اب میں حتمی طور پر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ یہ سب کچھ ہونا ہی تھا اور یہاں تک کہ میری ہر تکلیف بھی خدا کا ایک تحفہ ہے۔ نو مسلم خاتون سیاح نے کہا کہ چار سال قبل میں نے اپنے مذہب سے علیحدگی اختیار کی اور اپنی ذات، ایک روحانی دریافت اور عظیم الہٰی کے گہرے راستے پر گامزن ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اپنی زندگی کے اصل مقصد کو بھی جاننے میں کامیاب ہوئی۔ میں اس حوالے سے آزاد ہونا چاہتی تھی،اس درد اور زنجیروں سے آزاد ہونا چاہتی تھی جو میرے لیے ایک جہنم بنی ہوئی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کی بدقسمتی سے انتہائی غلط تشریح کی جاتی ہے، اسلام پر دُنیا بھر میں تنقید کی جاتی ہے اور تمام مذاہب کی طرح اس کی بھی بہت سی تشریحات کی جاتی ہیں لیکن میں نے محسوس کیا کہ اسلام کے صحیح معنی امن، محبت اور یکسانیت کے ہیں۔ نو مسلم خاتون سیاح نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں پہلے ہی تکنیکی طور پر ایک مسلمان تھی، میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ ایک ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں یہ بھی گواہی دیتی ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں اور اس طرح میں اقرار اور یقین کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہوں۔

روزی گیبرئیل نے مزید لکھا کہ "بچپن سے ہی میرا تخلیق کے ساتھ منفرد رشتہ اور خدا سے ایک خاص تعلق تھا۔۔۔میرا راستہ آسان نہیں تھا اور میں نے درد بھری زندگی سے اپنے دل کے اندر بہت زیادہ غصہ جمع کیا ہوا تھا، ہر وقت خدا سے یہ شکایت رہتی کہ صرف میں ہی کیوں؟ پھر میں اس نتیجے پر پہنچی کہ اس سب کا کوئی مقصد تھا اور یہاں تک کہ میری تمام تر تکالیف بھی ایک تحفہ تھیں۔"

روزی گیبرئیل کے مطابق انہوں چار سال قبل ہی اپنا مذہب تَرک کر دیا تھا اور روحانی سکون کی تلاش  کے ایک ایسے گہرے سفر میں چلی گئیں  جو کہ "اپنی ذات اور اپنے خالق کی تلاش "کا سفر تھا۔






Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post