-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 جنوری، 2020

چترال، بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری پیر کے دن بھی جاری رہی ، لواری ٹنل اور اطراف میں ٹریفک بحال رہا

 

چترال، بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری پیر کے دن بھی جاری رہی ، لواری ٹنل اور اطراف میں ٹریفک بحال رہا



چترال ( محکم الدین ) چترال کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری پیر کے دن بھی جاری رہی ۔ لواری ٹنل ایریے پر  برفباری کے باوجود ٹریفک بحال رکھا گیا۔ تاہم  مسافر گاڑیوں کو ٹنل اپروچ روڈ سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ ڈی پی او چترال کی ہدایت پر چترال پولیس کے جوان  گاڑیوں کو برف سے گزارنے میں مدد دے رہے ہیں۔اور مسافروں کی ہر ممکن خدمت کی جارہی ہے ۔ برفباری کے سبب ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے لواری ٹنل کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے۔جس کے مطابق لواری ٹنل ہلکی ٹریفک کیلئے صبح 4 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہے گی ۔ 

شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بھاری گاڑیوں کیلئے کیلئے موقع دیا جائے گا۔جبکہ لواری ٹنل رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی ۔ برفباری سے سردی میں شدت آگئی ہے ۔ اور لوگوں کی نقل و حمل میں بہت کمی آئی ہے ۔ چوینج اپر چترال کے ریٹائرڈ صوبیدار میجر  سلطان الدین نے ٹیلیفون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ بالائی چترال میں سردی کا سابقہ ریکارڈٹوٹ گیا ہے ۔ اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئےہیں ۔ گیس بجلی اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں اضافے اورمنہ مانگے دام وصول کرنے سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ جبکہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اس کے علاوہ ہیں ۔ درین اثنا عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی طرف لواری ٹنل پر سخت سردی میں مسافروں کا خیال رکھنے اور ان کی مدد کرنے پر چترال پولیس کے جوانوں کی تعریف کی ہے ۔ اور ڈی پی او چترال وسیم ریاض کا شکریہ ادا کیا ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں