چترال میں ایک اور امریکی شہری نے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کیا

چترال میں ایک اور امریکی شہری نے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کیا



چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے علاقہ توشی کنزرویشن میں ایک امریکی شہری نے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ اس سے پہلے بھی ایک امریکی شہری نے دسمبر کے مہینے میں ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی ڈالر کے عوض ہنٹنگ ٹرافی کے تحت مارخور کا شکار کیا تھا۔ جس کا مالیت تقریباً دو کروڑ چالیس لاکھ روپے بنتی ہے۔ 

ہمار ے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے البرہان ویلیج کنزرویشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شہزادہ امیر حسنات الدین المعروف شہزادہ گل نے بتایا کہ چترال میں مارخور ہنٹنگ ٹرافی کیلئے بین الاقوامی سطح پر بولی لگتی ہے اور کامیاب بولی دہندہ کو ہنٹنگ ٹرافی کا لائسنس جاری ہوتا ہے اس رقم میں اسی فیصد مقامی لوگوں کو دیا جاتا ہے جبکہ بیس فی صد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے۔ شہزادہ گل نے بتایا کہ اسی رقم پر علاقے کے چھوٹے موٹے ترقیاتی کام ہوتے ہیں۔ ہمار ی ٹیم نے بار بار ڈویژنل فارسٹ آفیسر جنگلی حیات محمد ادریس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاکہ اس سلسلے میں ان سے مکمل تفصیل حاصل کرے مگر کوشش بسیار کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ 

واضح رہے کہ چترال کے محتلف علاقوں میں مارخور پائے جاتے ہیں اور ان کی شکار کیلئے دو سے ڈھائی کروڑ روپے کی ادایگی پر ہنٹنگ ٹرافی کا لائسنس ملتا ہے۔ جس سے محتلف ترقیاتی کام سرانجام دئے جارہے ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post