ٹی سی ایف زیر اہتمام ملماتھون ۔ تعلیم کے فروغ کیلئے 1500 سے زائد شہریوں نے علماتھون واک میں حصہ لیا

ٹی سی ایف زیر اہتمام ملماتھون ۔ تعلیم کے فروغ کیلئے 1500 سے زائد شہریوں نے علماتھون واک میں حصہ لیا



کراچی: ینگ ایجوکیشن سپورٹرز (YES) کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ کیلئے علماتھون (ILMATHON) واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کے غریب بچوں میں تعلیم عام کرنے میں دی سیٹیزن فاونڈیشن کو مدد فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام کا اہتمام اتوار کے روز گرین وچ یونیورسٹی (Greenwich University)میں کیا گیا جس میں 1500سے زائد طلبائ، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعلیم کے فروغ کیلئے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واک میں حصہ لیا۔

اینگرو فاو ¿نڈیشن کے زیر اہتمام علما تھون 2020 (ILMATHON)پاکستان میں غریب بچوں میں بہترین تعلیم فراہم کرنے کے سیٹیزن فاو ¿نڈیشن کے مشن کی 25سالہ جدوجہد کا تسلسل ہے۔واک کے بعد کشمیر دی بینڈ اور علی طارق کی جانب سے دلچسپ میلہ اور پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔ غریب بچوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور انداز میں واک میں حصہ لیا۔ 

پاکستان میں تقریباً 22.8ملین بچے جن میں نصف تعداد لڑکیوں کی ہے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔ دی سیٹیزن فاو ¿نڈیشن (ٹی سی ایف) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی بنیاد شہریوں کے ایک گروپ نے 1995میں رکھی جن کا مقصد تعلیم کے ذریعہ مثبت معاشرتی تبدیلی لانا تھا۔ 25سال بعد غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے میدان میں ٹی سی ایف پاکستان کا سرفہرست ادارہ بن گیا ہے، جس میں پاکستان بھر سے 2لاکھ 52ہزار طلباء1ہزار 567اسکولوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔



Previous Post Next Post