پی ایس ایل 2020 کے افتتاحی تقریب کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل 2020 کے افتتاحی تقریب کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم کا اعلان کردیا گیا



کراچی: پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی زندگی پر مشتمل فلم "اکرم : ایک دور"کا اعلان کردیا گیا، یاد رہے کہ جیسے ہی وسیم اکرم کی زندگی سے متعلق اس فلم کا اعلان کیا گیا، اسٹیڈیم شائقین کی تالیوں سے اور خوشی سے لگائے گئے نعروں سے گونج اٹھا۔ 

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کیا گیا، جہاں خصوصی طور پر ایک اعلان کے ذریعے وسیم اکرم کی زندگی پر مشتمل فلم کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ اسٹار کاسٹ کا بیشتر حصہ اسکرپٹ کیا جاچکا ہے، Akram: An Era"(اکرم : ایک دور) فلم رواں سال کے آخر تک بننا شروع ہوگی ،یاد رہے کہ فلم 502پروڈکشنز اور Pomeloفلمز کے بینر تلے تیار کی جارہی ہے، جس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عدیل نیازی اور ارسلان ایچ شاہ ، جبکہ اس پروجیکٹ کی ہدایات بھی عدیل نیازی ہی دیںگے۔ 



فلم کی یہ صنف پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر شائقین کے لیے کوئی نئی ہے ، بلکہ حالیہ برسوں میں اس قسم کی فلمیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوئی ہیں،یاد رہے کہ وسیم اکرم کی مقبولیت نہ صرف پاکستان میں بہت زیادہ ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان کے پرستاروں کی تعداد بے شمار ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر سینماوں کی رونقوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔ 

سابق کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ کرکٹ پر فلمیں بنائی جارہی ہیں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اسپورٹس اسٹارز اب نہ صرف کھیل کے لیے اچھی علامت بن رہے ہیں بلکہ وہ فلمی صنعت کے لیے سود مند ثابت ہورہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اب فلمیں نئی نسل کو منسلک رکھنے کا واحد پورٹل ثابت ہورہی ہیں، سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اب میں اس پروڈکشن کا حصہ بننے کا منتظر ہوں اور یہ انتظار کی گھڑیاں گزار ناقابل بیان ہے کہ کس طرح یہ کہانی اپنے اختتام کو پہنچتی ہے۔ 

یاد رہے کہ فلم میں وسیم اکرم کے نہ صرف بہت سارے کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہے بلکہ اسٹیڈیم سے باہر ان کی ذاتی زندگی کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے، وسیم اکرم کے مداحوں کے نزدیک یہ خبر عام ہوچکی ہے، اور سوشل میڈیا پر مداحوںکی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور ان کے مداح نہ صرف وسیم اکرم بلکہ ہما اکرم اور شنیرا اکرم کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ 

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عدیل نیازی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کا شماردنیا بھر میں اب تک کے کرکٹ لیجنڈز میں ہوتا ہے، کرکٹ کے لیے انکا سفر سنسنی خیز اور اعصاب شکن مرحلوں سے بھرا پڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک موقع تھا کہ وہ اس لیجنڈ کی انتھک جدوجہد ہر اک کے سامنے لاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میںہم امید کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کی گئی جدوجہد کے مطابق اس کہانی میں انصاف کرسکیں ۔ 

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ارسلان ایچ شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کرکٹ کے دوسرے شائقین کی طرح میں بھی وسیم اکرم سے خوفزدہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ان کے وقار، حیرت انگزیز کارناموں اور شاندار صلاحیتوں کو اس پروجیکٹ کے ذریعے کس طرح ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ 


Previous Post Next Post