-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 فروری، 2020

کارفور پاکستان کے رضا کاروں کی جانب سے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال میں 300سے زائد کینسر سے متاثرہ بچوں کےلئے دلچسپ سرگرمیاں، بچے میلے محظوظ ہوئے

 

کارفور پاکستان کے رضا کاروں کی جانب سے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال میں 300سے زائد کینسر سے متاثرہ بچوں کےلئے دلچسپ سرگرمیاں، بچے میلے محظوظ ہوئے



لاہور: مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاءمیں شاپنگ مال، کمیونٹیز، ریٹیل اور لیژر کے صف اول کے ادارے ماجد الفطیم (Majid Al Futtaim) نے یکم فروری کو لاہور کے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (ایس کے ایم سی ایچ اینڈ آر سی) میں بچوں کے سالانہ میلہ کے دوران کینسر کے مریضوں کے چہرے پر خوشیاں بکھیر دیں۔ کارفور ، جو کہ پاکستان میں ماجد الفطیم کی انتظامیہ کے ماتحت کام کررہا ہے ، کی جانب سے 10رکنی رضاکاروں کی ٹیم نے مختلف اور دلچسپ سرگرمیوں کی میزبانی کی جن سے ننھے شرکاءبہت محظوظ ہوئے۔ 

ان سرگرمیوں نے بچوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر دیں ۔ ان سرگرمیوں میں بولنگ اور فشنگ جیسے کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ کلرنگ اور پینٹنگ کے رنگوں کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا بھی موقع فراہم کیا گیا ۔ کارفور کی جانب سے رضاکاروں کی اس خصوصی ٹیم نے کم عمر شرکاءمیں خصوصی تحائف اور انعامات بھی تقسیم کئے جس سے انکی خوشی مزید دوبالا ہوگئی۔ 

شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (ایس کے ایم سی ایچ اینڈ آر سی ) ایک بے مثال ادارہ ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ علاج کے لئے ادائیگی سے قطع نظر جدید طریقوں کے ذریعے کینسر کے مریضوں کو درپیش تکالیف میں کمی لائی جائے۔ اسی طرح کارفور پاکستان بھی اسپتال کے اس مشن سے ہم آہنگ ہے کیونکہ وہ سماجی خدمات کو اپنی کاروبار کی اعلیٰ ترجیحیات میں شامل رکھتا ہے ۔ 

ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "ماجد الفطیم سماجی خدمت پر یقین رکھتا ہے اور اس وجہ سے وہ اپنی ان کاوشوں کو شوکت خانم اسپتال کے مشن سے ہم آہنگ سمجھتا ہے جو پسماندہ طبقے میں خوشی کی امید جگاتی ہے ۔ ایسی کاوشیں نہ صرف ان لوگوں کی زندگیوں میں امید روشن کرتی ہیں جو جان لیوا بیماریوں کا مقابلہ کر رہے ہیں بلکہ یہ ایک ادارے کو معاشرے کی خدمت کی طرف بھی راغب کرتی ہیں۔ "

کارفور پاکستان مختلف طبقوں کی شمولیت کے ساتھ پائیدار اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ انداز سے کام کرکے آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ مختلف سماجی تعاون کے پروگرامز کے ذریعے ملک میں پسماندہ طبقوں کے لئے کام کرتا ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں