-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

14 فروری، 2020

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام سکول و مدارس میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام سکول و مدارس میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد


اسلام آباد (ویب ڈیسک)  ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تمام سکولوں اور مدارس میں کولڈ ڈرنکس کے استعمال  پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر کے تمام اسکولوں اور مدارس میں 2 ماہ کے لیے کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس پابندی کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس پر بھی ہوگا۔ پابندی کے سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کولڈ ڈرنکس پر پابندی کے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پابندی سے قبل سوشل میڈیا پر پول کرایا گیا تھا، 90 فی صد حق میں رائے آئی، سروے کے تحت لوگوں کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے پابندی عائد کی گئی، اس سے قبل سافٹ ڈرنکس پر پنجاب میں بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ تین سال قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے سکولوں، کالجوں میں انرجی ڈرنکس، سوڈا ڈرنکس اور ٹھنڈے مشروبات پر پابندی لگا دی تھی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبہ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں 100 میٹر کے احاطے میں سوڈے والے ٹھنڈے مشروبات کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں