بھارتی شہر بنگلور میں مجمع میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی بھارتی خاتون کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا

بھارتی شہر بنگلور میں مجمع میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی بھارتی خاتون  کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا



کراچی (ویب ڈسیک) بھارتی شہر بنگلور میں مجمع میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی بھارتی خاتون  کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارت کے شہر بنگلور میں ایک تقریب کے دوران ایک خاتون نے اچانک اسٹیج پر آکر پاکستان زندہ باد ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کردیئے جس پر بنگلور پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی سٹیزن امینڈمنٹ بل (بھارت کا متنازعہ شہریت قانون ) کے خلاف ایک تقریب جاری تھی، تقریب کی صدارت اے آئی آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کررہے تھ، اسدالدین اویسی کے خطاب کے فورا بعد ایک خاتون جن کا نام امولیا لیونا بتایا جاتا ہے ڈائس پر آئیں اور مائیک میں پاکستانی زندہ باد ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کردیئے، ابھی انہوں نے چند ایک بار ہی نعرے لگائے تھے کہ مائیک ان سے چھین لیا گیا، انہوں نے نعرے لگانے کے بعد کہا "پاکستان زندہ باد ہندوستان زندہ باد، لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ جب پولیس اسے  کھینچ کے لے جاری تھی خاتون مسلسل پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہی تھی۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post