-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 فروری، 2020

محکمہ جنگلات نے سول سوسائیٹی کے ذریعے لاکھوں پودے مفت تقسیم کرنے کا آغاز کردیا۔ ان سول سوسایٹی کے ذریعے ضلع بھر میں ایک لاکھ بیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

 

محکمہ جنگلات نے سول سوسائیٹی کے ذریعے لاکھوں پودے مفت تقسیم کرنے کا آغاز کردیا۔ ان سول سوسایٹی کے ذریعے ضلع بھر میں ایک لاکھ بیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں دس بیلین سونامی پلانٹ ڈسٹری بیوشن منصوبے کے تحت محکمہ جنگلات اب سول سوسائیٹی کے ذریعے بھی مفت پودے تقسیم کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں سینگور کے مقام پر ایک نرسری میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈویژنل فارسٹ آفسیر شوکت فیاض نے کی۔اس تقریب میں سنو لیپرڈ فاؤنڈیشنSLF (برفانی چیتے کی تحفظ  کیلئے قائم ادارہ)کو  محکمہ جنگلات کی جانب سے مفت پودے فراہم کئے گئے  ان پودوں کو SLFان پودوں کو اپنے کمیونٹی میں مفت تقسیم کریں گے۔ ان پودوں کو سنو لیپرڈ فاوئنڈیشن کے اہلکار چترال کے  بالائی علاقے تورکہو کو پہنچائیں گے جس کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات، مقامی لوگوں کو تربیت دینا اور ان پودوں کی دیکھ بال وغیرہ سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن برداشت کریں گے۔ 
SLF ان پودوں کو  مولکہو کے علاقے میں بھی لگائی گے تاکہ جنگلات کی کمی پر قابو پایا جاسکے اور ان بالائی علاقوں میں جنگلات اور لکڑیوں کی شدید قلعت کو حتم کیا جاسکے۔اس تقریب میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر محکمہ جنگلات شوکت فیاض کے علاوہ ڈی ایف او محکمہ جنگلی حیات چترال گول نیشنل پارک نعمت اللہ، ڈی ایف او وائلڈ لایف چترال ڈویژن محمد ادریس، نان ٹمبر فارسٹ کی جانب سے اعجاز احمد، ڈبلیو ڈبلوی ایف کی جانب سے افتحار احمد، سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے انجنیر خادم اللہ، اور چترال عجائب گھر کی انچارج صاحب گل کیلاش نے بھی شرکت کی۔ ان مہمانوں نے بھی مقامی کمیونٹی کیلئے ادارے کے نمائندگان میں مفت پودے تقسیم کئے۔ 



ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے نمائندے شفیق اللہ خان نے بتایا کہ برفانی چیتے  کے ساتھ ساتھ تمام جنگلی حیات کا جنگلات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے اگر جنگل رہے گاتو جنگلی حیات اور برفانی چیتا بھی رہے گا اگر جنگل نہیں رہے گا تو برفانی چیتے کے علاوہ دیگر جنگلی حیات کیلئے بھی زندہ رہنا مشکل ہوگا۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر شوکت فیاض نے کہا کہ اگر ہر شحص ایک پودا لگائے اور ہر بشر ایک شجر کے پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے تو بہت جلد ہم ملک میں جنگلات کی کمی پر قابو پائیں گے اور ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچ سکیں گے۔ شفیق اللہ خان  نے ڈی ایف او چترال اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا جو نہایت لگن اور حلوص کے ساتھ چترال میں پودے کامیاب کرنے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں  تاکہ یہ پودے کامیاب ہو انہوں نے ڈویژنل فارسٹ آفسیر شوکت فیاض کا حصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے چترال میں پستہ، بے دانہ انار، بادام، چیری اور دیگر پھل دار پودے بھی منگواکر کامیابی سے لگائے اور یہ پودے کامیاب ہوکر بہت جلد پھل دینا بھی شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے اگر ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں گے تو  ایک طرف ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے ہم بچ سکیں گے تو دوسری طرف قومی جنگل پر دباؤ  کی شرح میں کمی بھی لاسکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ چترال میں شدید سردی سے بچنے کیلئے عوام سوختنی لکڑی کو کھانا پکانے اور خود کو گرم رکھنے کیلئے جلاتے ہیں جس سے جنگلات پر نہایت منفی اثرات پڑتے ہیں۔ چترال کے عوام صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کے عوام کو مفت یا سستی بجلی فراہم کی جائے اور ساتھ ہی توانائی کے متبادل ذرائع بھی یہاں لایا جائے  اور گیس پلانٹ پر بھی جلد سے جلد کام شروع کیا جائے تاکہ لوگ لکڑیوں کی بجائے دیگر ایندھن استعمال کرے اور جنگلات کی کمی کی وجہ سے قدرتی آفات سے بچ سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں