اقوال زرین - گیارہ بہترین اقوال زرین پیش خدمت ہیں



برداشت اور معاف کرنا انسان کی طاقت کی بہترین مثال ہے، جبکہ انتقام کی خواہش انسان کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔حضرت علیؓ

حقیقی بڑا تو وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے کو پہچانتا ہو اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہو۔شیخ سعدیؒ


داناؤں کی زبان میں خدا کی طاقت ہوتی ہے ۔ حکیم لقمان


تم اپنا مستقبل تو نہیں بدل سکتے لیکن تم اپنی عادات بدل سکتے ہو اور تمہاری عادات ہی تمہارا مستقبل بدلیں گیں۔ ڈاکٹرعبدالکلام


ان لوگوں کیلئے کامیاب بنو جو تمہیں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں۔ بل گیٹس

تم 'مصیبت اور ضرورتکے وقت عبادت کرتے ھو۔ کاش مسرت 'اور 'فراغت کے لمحات میں بھی سر بسجود ہوتے۔ خلیل جبران


اصل ذہانت اس بات کو سمجھنا ہے کہ ہم زندگی، دنیا اور اپنے آپ کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ سقراط


 وہ شخص تعریف کا مستحق ہے جو علم کی طاقت کے ساتھ شدت غضب کو زائل کر سکے ۔  جالینوس 


 حرص کو اپنے دل میں جگہ نہ دو کہ تمہاری طاقت دوسروں سے زیادہ نہیں ۔ ارسطو


جتنی جلدی کرو گے ،اتنی ہی دیر لگے گی یعنی صبر سے کام لیا کرو۔  چرچل



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post