مقبول ترین اسٹیج تھیٹر الف ن ایک بار پھر آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا، معجز حسن ننھا کا کردار ادا کریں گے۔

مقبول ترین اسٹیج تھیٹر الف ن ایک بار پھر آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا، معجز حسن ننھا کا کردار ادا کریں گے۔



کراچی (پریس ریلیز) معروف کامیڈین اور ادکارہ معجز حسن کی تھیٹر میںواپسی، 60کی دہائی کے مشہور اور مزاحیہ ٹیلی ویژن سیریز الف نون کے اسٹیج ڈرامے میں ننھا کا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ الن ننھا کی افسانوی جوڑی میں ننھا کے کردار کو پاکستان ٹیلی ویژن کے سب سے پسندیدہ کردار کا اعزاز حاصل ہے، معجز حسن اس کردار کو نبھاکر اسٹیج شائقین کی توجہات اک بار پھر مبذول کروانے کی کوشش کریں گے، ڈرامہ کراچی آرٹس کونسل میں 13سے 23فروری تک پیش کیا جائے گا۔ 

الف ن میں ننھا کا اصل کردار مشہورمزاحیہ ادکار رفیع خاور نے ادا کیا تھا،ننھا کے اس کردار میں معجز حسن ایک ایسے بے وقوف شخص کا کردار ادا کریں گے، جوکہ ایک گاوں کا رہنے والا ہے اورہمیشہ سے ایماندارانہ زندگی گزارنے کا خواہش مند اور شہر کی زندگی سے ناواقف ہے، دوسری جانب الن اس کی سادگی کا استعمال کرتا ہے لیکن ہمیشہ اس کی حقیقت بے نقاب ہوجاتی ہے۔یہ اسٹیج ڈرامہ نومیڈ پروڈکشنز کی پیش کش ہے، امید ہے کہ یہ ڈرامہ اسٹیج انڈسٹری میں جدید اضافہ ثابت ہوگا۔ 

اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے معجز حسن کا کہنا تھا کہ میں اس کردار کو کرنے کے لیے بہت پرجوش اور عزم ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ہی طنز و مزاح کا شوقین اورتھیٹر کا پرستار ہوں، اور اسٹیج کا مداح ہونے کے ناطے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک انتہائی افسانوی ڈرامے کی موافقت میں اسٹیج پر پرفارم کرنا بھی اعصاب شکن مرحلہ ہے، مگر مجھے امید ہے کہ شائقین اس اسٹیج ڈرامے کودیکھنے کے لیے آرٹس کونسل کا رخ ریں گے۔ 

امید کی جارہی ہے کہ یہ اسٹیج ڈرامہ معروف اداکار کی اک بار پھر تھیٹر میں واپسی کا باعث بنے گا، معجز حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز پونے چودہ اگست سے کیا تھا۔ 






Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post