-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 فروری، 2020

اسٹرنگز نے سول فیسٹ میں معصوم مداح کو اسٹیج پر بلا کر شائقین کے دل چھو لئے

 

اسٹرنگز نے سول فیسٹ میں معصوم مداح کو اسٹیج پر بلا کر شائقین کے دل چھو لئے

کراچی : معروف میوزیکل گروپ اسٹرنگز نے حال ہی میں ہزاروں شائقین کے سامنے سول فیسٹ Soul Fest کراچی میں اپنی جاندار پرفارمنس پیش کی۔گروپ نے دو معصول مداحوں کو اسٹیج پر اپنے ساتھ پرفارم کرنے کیلئے بلایا، جو دل کو چھو لینے والا انتہائی جذباتی لمحہ تھا۔ 



ہر دل عزیز بینڈ نے اس گیت سے میوزک انڈسٹری میں 30سالہ کامیاب سفر کا سنگ میل عبور کیا۔ اسٹرنگز بینڈ نے پرجوش مداحوں کے سامنے پرفارم کیا ، اس دوران دو معصوم مداحوں نے ان کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرائی جنہیں اسٹرنگز نے اسٹیج پراپنے ساتھ گانے کیلئے بلا لیا۔ 11سالہ اور 5سالہ دونوں مداح بھی انتہائی پرجوش نظر آئے اور انہوں نے بینڈ کے ساتھ بھرپور انداز میں مشہور گیت دور، سر کی ہے کہ پہاڑ، نجانے کیوں، انجانی اور حالیہ گیت شبنمی اور سجنی پر پرفارم کیا۔ اس موقع پر جب 5سالہ بچے نے سجنی گانا شروع کیا تو شائقین نے اسے بہت سراہا۔ 

عالمی شہرت یافتہ پاپ راک بینڈ اسٹرنگز گزشتہ 30سال سے پاکستانی میوزک انڈسٹری پر راج کر رہا ہے جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور ہمیشہ پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں اسٹرنگز کا نام سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں