-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 فروری، 2020

چترال بھر میں لوڈشیڈنگ عوام کی زندگی مشکل، حکام پانی کی کمی کا بہانہ کرکے ناروا لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں

 

چترال بھر میں لوڈشیڈنگ عوام کی زندگی مشکل، حکام پانی کی کمی کا بہانہ کرکے ناروا لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں



چترال (محکم الدین) چترال کے عوامی حلقوں نے چترال میں مسلسل لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہاہے ۔ کہ گولین ہوئیڈل پاور سٹیشن میں پانی کی کمی کا بہانہ بنا کر مسلسل لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ لوڈشیڈنگ کا نہ کوئی وقت ہے اور نہ دورانیہ، جس سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ 

عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا ہے ۔ کہ ایک طرف پانی کی کمی کی بات کی جارہی ہے ۔ اور دوسری طرف فوربے ٹینک کے چھوٹے گیٹ سے بڑی مقدار میں پانی لیک ہو کر ضائع ہو رہا ہے ۔ اُس کو بند کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ اگر یہ پانی بند کی جائے ۔ تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ درین اثنا اپر چترال کے عوام نے بجلی لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ اور اسے ظالمانہ اقدام سے تعبیر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اپر چترال کے ساتھ دانستہ طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے دھمکی دی ہے ۔ کہ لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا ۔ تو اس کے خلاف سنگین قدم اُٹھایا جائے گا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں