کرونا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر جاز موبائل کمپنی نے 3000 سے زائد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا پابند کردیا

کرونا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر جاز موبائل کمپنی نے 3000 سے زائد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا پابند کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  معروف ٹیلی کام کمپنی جاز کا اپنے ملازمین کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے بڑا قدم۔۔ جاز موبائل کمپنی نے اپنے 3000 سے زائد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا پابند کردیا۔


ٹیلی کام کمپنی جاز کی جانب سے 3000 سے زائد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے احکامات 17 مارچ 2020 سے 31 مارچ 2020 تک لاگو ہوں گے۔

جاز کمپنی نے اپنے ملازمین اور کاروباری شراکت داروں کو ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق وہ بات چیت کے لیے موجودہ ڈیجیٹل ٹولز کو بروئے کار لائیں جبکہ کاروباری تسلسل کے لیے اہم عملہ دفتر سے کام جاری رکھے گا۔

جاز کے اس اقدام سے مجموعی طور پر 20 کے قریب جاز (Jazz)کے مراکز بند ہاجائیں گےلیکن صارفین متبادل تکنیکی معاونت کے وسائل پر بھروسہ کرسکتے ہیں جیسے کہ واٹس ایپ ہیلپ لائن 0300-3008000 پرجاز ورلڈ کسٹمر کئیر،کال سینٹرز، آن لائن اور سوشل میڈیا چینلز اس وقت کے دوران معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post