-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 مارچ، 2020

کورونا وائرس سے بچائو کی کوششیں ، وائرس سے بچنے کے لئے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک ہوگئے

 

کورونا وائرس سے بچائو کی کوششیں ، وائرس سے بچنے کے لئے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک ہوگئے



کینیا (ویب ڈیسک) کروناوائرس کی وجہ سے دنیا میں نفسا نفسی کا عالم ہے۔ جس طرح اس وائرس سے اموات ہوئیں ہیں اور متاثرین جس اذیت سے گزر رہے ہیں یہ دیکھ ہر انسان اس سے پناہ مانگ رہا ہے۔ وائرس زدہ شخص کی تدفین جس بے دردی سے ہورہی ہے اللہ اس سے پناہ دے۔

دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف طریقے اور ٹوٹکے آزما رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر کسی بھی چیز کا استعمال آپ کی صحت کو بجائے بہتر کرنے کے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا کہ دیگر پلیٹ فارمز پر کووڈ-19 کے خاتمے کے حوالے سے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ  کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں