یوفون نے کورونا وائرس سے آگہی کیلئے اپنے امپلائز کیلئے سیشن کا انعقاد کیا

یوفون نے کورونا وائرس سے آگہی کیلئے اپنے امپلائز کیلئے سیشن کا انعقاد کیا 


اسلام آباد: کورونا وائر کے بڑہتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (پاکستان) نے اسلام آباد میں واقع یوفون ٹاؤر میں کورونا وائرس (COVID-19) سے متعلق عوامی آگاہی کی فراہمی کیلئے ایک سیشن کا انعقاد کیا  تاکہ امپلائز کو اس عالمی وباء ، اس کی علامات اور اس سے بچاؤ کیلئے ان اقدامات سے آگاہ کیا جائے جن پر عمل کر کے انفرادی سطح پر کسی بھی خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ممتاز علی خان، سینئر سائنٹفک آفیسر اور فوفل پرسن تحفظ برائے انفیکشن، کنٹرول، اور پیشنٹ سیفٹی (این آئی ایچ، پاکستان)  کو لیکچر دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔انہوں نے عالمی سطح پر اس بیماری کے متاثرین کے حوالے سے اہم اعداد و شمار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ممتاز نے اس بیماری سے بچاؤ کیلئے  باقاعدگی سے ہاتھ دھونا، قربت سے اجتناب کرنا اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کو ڈھانپنے جیسے احتیاطی اقدامات اپنانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر صاحب نے کچھ احتیاطی تدابیر کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھا یا تاکہ شرکاء اپنے آ پ کو محفوظ رکھ سکیں۔ 

اس سییشن کی کمپنی کے اندرونی کمیونیکیشن پورٹل پر لائیو اسٹریمنگ بھی کی گئی تا کہ دوسرے علاقوں میں موجود اسٹاف بشمول ملک بھر میں کام کرنے والے آن فیلڈ اسٹاف تک یہ معلومات پہنچ  جائیں  اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل ہو جائے۔ 

عالمی ادارہ برائے صحت نے عالمی سطح پر پھیل جانے والی اس بیماری کو عالمی وباء قرار دے دیا ہے۔      



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post