-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 مارچ، 2020

سپر مارکیٹ کارفور پاکستان نے صارفین کے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے صحت کے حوالے سے اضافی اقدامات کئے ہیں

سپر مارکیٹ کارفور پاکستان نے صارفین کے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے صحت کے حوالے سے اضافی اقدامات کئے ہیں



لاہور: پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارہ کارفورکورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کے نتیجے میں اپنے صارفین کی پریشانی کا تدارک کرنے کے لئے پاکستان بھر میں اپنے تمام اسٹورز پر حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے سخت قوانین پر عمل پیرا ہوچکا ہے۔ ان اقدامات میں تازہ کھانے پینے کی اشیاء والے مقامات پر فرش کی صفائی، دن میں دو بار دیواروں اور سامان رکھنے والے مقامات کی صفائی اور روزانہ تمام سامان کی صفائی شامل ہے۔ تمام اسٹاف کو ہدایت ہے کہ ہر گھنٹے بعد اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں اور اسٹورز میں صارفین سے ملنے جلنے والی جگہوں پر اضافی احتیاط اختیار کریں۔ خریداروں کے لئے داخلی راستے، تازہ خوراک والے مقامات اور کیش کاؤنٹرز پر ہینڈ سینی ٹائزر کے ڈسپنسر زلگا دیئے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے علاوہ بیکری سمیت تازہ خوراک کے شعبوں میں تمام عملہ کو ماسک اور دستانے بھی فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ عملے کے مخصوص افراد کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ شاپنگ ٹرالی کو ہر بار استعمال کے بعد واپس پارکنگ بے میں پہنچنے پر جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جائے۔ آن لائن آرڈرز میں اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ اعلیٰ ترین حفظان صحت کے معیار کی سختی سے پاسداری کیلئے سامان پہنچانے والے ڈرائیورز اور خوراک پیک کرنے والے افراد دستانے اور ماسک پہنے ہوئے ہوں۔ یہ تمام اقدامات طبی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے ہم آہنگ ہیں تاکہ صارفین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ کارفور نے اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ملک بھر میں اسکے اسٹورز اور ڈیجیٹل اسٹورز بدستور فعال رہیں اور اس مشکل گھڑی میں صارفین کو درپیش ضرورت کی تکمیل کے لئے سامان دستیاب رہے۔ صفائی ستھرائی اور سینی ٹائزیشن والی مصنوعات کی طلب میں معمولی اضافے کے باوجود اسکی سپلائی چین اپنے صارفین کو بنیادی مصنوعات کی فراہمی کے لئے بھرپور انداز سے تیار ہے۔ اشیاء کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں جبکہ معزز صارفین کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق ذمہ دارانہ انداز سے خریداری کریں اور دوسروں کا خیال رکھیں کیونکہ ہر ایک کے لئے سامان مناسب مقدار میں دستیاب ہے۔ ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "کارفور ہمیشہ سے لوگوں کو خدمات پیش کرنے کے لئے پرعزم ہے۔


ہم اپنے صارفین کی روزمرہ ضروریات کی تکمیل میں بحفاظت سہولت فراہم کرنے کے لئے بھرپور انداز سے کام کررہے ہیں اور حفظان صحت و احتیاط کے اعلیٰ ترین معیار قائم کرکے اپنے اسٹورز کو فعال اور برقرار رکھ رہے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو ایک بار پھر یقین دہانی کراتے ہیں کہ مصنوعات کی سپلائی بدستور مستحکم ہے اور ان سے التجا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق ہی خریداری کریں۔ "پاکستان میں کارفور کے تمام اسٹورز بدستور کھلے ہیں اور اپنے معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ کارفور سنجیدگی کے ساتھ صورتحال کی نگرانی کررہا ہے تاکہ حکام کی ہدایات یا اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات پر بروقت انداز سے کام کرسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں