ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفس چترال کے ملازمین نے جمعرات کے روز سے مکمل طور پر ہڑتال کا آغاز کر دیا

ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفس چترال کے ملازمین نے جمعرات کے روز سے مکمل طور پر ہڑتال کا آغاز کر دیا



چترال ( محکم الدین ) اَڈیٹرایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سب کمیٹی چترال کے زیر اہتما م ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفس چترال کے ملازمین نے جمعرات کے روز سے مکمل طور پر ہڑتال کا آغاز کر دیا ۔ اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں ۔ ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر اَڈیٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سب کمیٹی چترال کے چیرمین عبدالقادر ، جنرل سیکرٹری فضل حق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہم نے حکومت کو اَڈیٹر اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے اور مطالبات منظور کرنے کی اپیل کی تھی ۔ کیونکہ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین تنخواہوں اور دیگر حکومتی مراعات کے سلسلے میں غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں ۔ لیکن حکومت کی طرف سے اُس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ 

ا س لئے ہم اپنے ہڑتال کو صوبائی قیادت کے حکم پر طول دینے پر مجبور ہوئے ۔ اڈیٹرکی ذمہ داریاں اور کام بہت زیادہ ہیں ۔ مگر حکومت کی طرف سے مراعات ،عنایات اور نوازشات چند مخصوص محکموں پر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کو ایف بی آر ، جوڈیشری ، ایف آئی اے ، نیب ، قومی اسمبلی ، سینٹ وغیرہ کے تنخواہوں کے برابر لائے بغیر ہم ہڑتال ختم نہیں کریں گے ۔ اور ہماری قیادت نے اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین میں پائی جانے والی احساس کمتری ، اور محرومی کو دور کیا جائے ۔ اگر امتیازی سلوک اسی طرح جاری رہا ۔ تو وہ اپنے صوبائی قیادت کے احکامات کے مطابق ہر قسم کے احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہڑتال کے طول کی صورت میں حکومت اور عوام دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حکومت کو اَڈیٹر کی ہڑتال ختم کرنے کیلئے اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا چاہیے ۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post