-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

20 مارچ، 2020

چترال بازار میں عارضی تجاوزات ہٹانے کی مہم کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر میونسپل مجسٹریٹ چترال عبدالولی خان کا بازاروں کا دورہ ، مالکان سے ملاقات

چترال بازار میں عارضی تجاوزات ہٹانے کی مہم کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر میونسپل مجسٹریٹ چترال عبدالولی خان کا بازاروں کا دورہ ، مالکان سے ملاقات



چترال ( محکم الدین ) اسسٹنٹ کمشنر میونسپل مجسٹریٹ چترال عبدالولی خان نے چترال بازار میں عارضی تجاوزات ہٹانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر تحصیل میو نسپل آفیسر مصباح الدین اور تحصیل آفیسر ریگولیشن چترال امین الرحمن بھی موجود تھے ۔ تجاوزات ہٹانے کی یہ مہم صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے ، شہر کو صاف سُتھرا رکھنے اور اسے سیاحوں کیلئے دلکش بنانے کا حصہ ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر میونسپل مجسٹریٹ چترال نے پُرانا بازار اور بائی پاس روڈ کا دورہ کیا ۔ اور موقع پر ریڑھی والوں ، ہوٹل مالکان ، مرُغی فروشوں ، سبزی فروشوں سنیٹری اور جنرل سٹور مالکان سے کہا ۔ کہ روڈ صرف اور صرف ٹریفک اور لوگوں کی نقل وحمل کیلئے ہے ۔ اس پر کسی کو بھی سامان رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ سڑک پر سامان رکھنا نہ صرف ٹریفک کو متاثر کرتی ہے ۔ بلکہ شہر کی بد صورتی کا سبب بھی بن رہا ہے ۔ 


انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی ۔ کہ اپنے دکان میں کوڑیدان رکھیں ۔ اور کچرے اُس میں ڈالیں تاکہ ٹی ایم اے سٹاف اُنہیں اُٹھاسکیں ۔ اور بازار گندگی اور کچروں سے محفوط رہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شہر کی صفائی کا خیال نہ رکھنے والے کاروباری افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ مجسٹریٹ نے بائی پاس روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کو بھی خلاف قانون قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ اس حوالے سے پولیس کے ذریعے کاروائی کی جائے گی ۔ سڑک پارکنگ ایریا نہیں ہے ۔ کہ لوگ اپنی گاڑیاں صبح سے شام تک روڈ پر کھڑی کر لیں ۔ یہ نہ صرف خلاف قانون ہے ۔ بلکہ عوام کے ساتھ بھی زیادتی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے روڈ پر موٹر ساءکل ورکشاپ بنانے، پھیری لگانے اور ریڑھی لگا کر سبزی ، فروٹ وغیرہ چیزیں بیچنے کو بھی خلاف قانون قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ ہم کسی کا چولہا بجھانا نہیں چاہتے ۔ سب کو جائز کاروبار کرنے کا حق ہے ۔ لیکن جا بجا ریڑھی کھڑی کر کے روڈ بند کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ۔ اور آیندہ اس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اگر کسی نے آیندہ احکامات کی خلاف ورزی کی ۔ تو اُس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ اور اُنہیں جیل جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ 

مجسٹریٹ نے اس موقع پر ریڑھی والوں سے کہا ۔ کہ بازار کی بجائے اُن کیلئے اتالیق پُل کے مغرب کی جانب اور اتالیق اڈہ میں جگہ مختص کی گئی ہے جہاں وہ اپنے ریڑھیوں سے کاروبار کر سکتے ہیں ۔ تاہم وہ اپنے کاروباری کچرے اور پھلوں کے چھلکے پھینکنے سے پرہیز کریں ۔ اور اُن کو ڈسٹ بین میں ڈال کر ٹھکانے لگانے کیلئے ٹی ایم اے کے سٹاف کے حوالے کریں ۔ ا سسٹنٹ کمشنر نے سڑک کے ساتھ ڈرین کے اوپر سیڑھیاں بنانے اور نالے بند کرنے کا بھی نوٹس لیا ۔ اور بعض سیڑھیوں اور تختیوں کو موقع پر اُکھاڑنے کے احکامات دیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تجاوزات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ ، سامان کی ضبطگی اور قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں