-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

29 اپریل، 2020

چترال میں کرونا وائرس کی وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ کی تنخواہیں تین ماہ سے بند، غریب ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی

 

چترال میں کرونا وائرس کی وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ کی تنخواہیں تین ماہ سے بند،  غریب ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی


چترال (گل حماد فاروقی) جب سے کرونا وائریس کا وباء پھیل چکا ہے چترال میں تحصیل میونسپل انتظامیہ کے اہلکار دن رات اس موذی مرض کے حلاف صف اول میں لڑ رہے ہیں۔ لواری ٹنل سے لیکر چترال اور دروش میں مقیم تمام قرنطینہ مراکز، عوامی مقامات، مساجد، ہسپتال اور بازاروں میں بھی جراثیم کش سپرے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی حیال رکھتے ہیں۔ اگر کرونا وائریس کے حلاف کہیں کام نظر آتا ہے تو وہ صرف ریسکیو 1122 کا اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ کا جو لوگوں میں سینٹائزر، دستانے اور ماسک بھی مفت تقسیم کررہے ہیں۔ 

TMA چترال نے تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کے نگرانی میں لواری ٹنل براڈام، دروش اور چترال کے محتلف عوامی مقامات اور چوراہوں میں پانی کے ٹینکی رکھ کر اس کے ساتھ صابن بھی رکھا ہوا ہے تاکہ لوگ بار بار صابن سے ہاتھ دھوکر اس موذی مرض کے حملے سے بچ سکے کیونکہ اس کا وحد علاج احتیاط اور صفائی ہے۔ 

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم دن رات محنت کرکے کام کرتے ہیں اور قرنطینہ مراکز کے اندر بھی جاکر جراثیم کش سپرے کرتے ہیں جہاں ہماری جانوں کو بھی حطرہ ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم تین مہینوں سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ چترال میں تقریباً ڈیڑھ سو کا عملہ بغیر تنخواہ کے کام کرتے ہیں اور اب رمضان کے مہینے میں اکثر اس عملہ کے گھروں میں افطاری کا بھی بندوبست نہیں ہوتا۔

تحصیل میونسپل انتظامیہ کے اہلکاروں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ان کو بھی تین ماہ کے بقایاجات اور موجودہ تنخواہ دیاجائے تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ صحیح طریقے سے افطاری کرے اور عید کیلئے بچوں کیلئے نئے کپڑے بھی خرید سکے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں