-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

16 مئی، 2020

فیس بک نے کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمنٹ رپورٹ مئی 2020 جاری کردی

فیس بک نے کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمنٹ رپورٹ مئی 2020 جاری کردی


کراچی: فیس بک آج پانچویں ایڈیشن کی اپنی کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمنٹ رپورٹ شائع کررہا ہے جس کے میٹرکس یہ معلومات فراہم کررہے ہیں کہ کتنے اچھے طریقے سے ہم نے اکتوبر 2019 تا مارچ 2020 ان پالیسیوں کو نافذ کیا۔ ہم نے گزشتہ چند سالوں میں ٹولز، ٹیمیں اور ٹیکنالوجیز بنائیں تاکہ انٹرفیس سے انتخابات کی حفاظت میں مدد ملے، نقصان دہ مواد سے لوگوں کو محفوظ رکھا جائے اور اپنی ایپلی کیشنز سے غلط معلومات کا پھیلاؤ روکا جائے۔ اس لئے جب کورونا وائرس کا بحران اٹھا، ہم نے ٹولز اور طریقہ کار کو فوری طور پر فعال کیا اور ہم ایسے مواد کو تلاش کرنے اور ہٹانے کی استطاعت رکھتے تھے جس سے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ جب ہم نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے  مواد کا جائزہ لیا، تو ہم نے اپنے ان خودکار سسٹمز میں انحصار بڑھا دیا اور اپنی ٹیموں کے لئے زیادہ شدت والے مواد کو ترجیح دی تاکہ وہ اس وقت کے دوران اپنی ایپلی کیشنز کو مسلسل محفوظ رکھ سکیں۔ 

اس رپورٹ میں مارچ 2020 کا ڈیٹا شامل ہے، اس لئے اس عالمی وبا کے دوران ان تبدیلیوں کا مکمل اثر نہیں جھلکتا۔ ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنی اگلی رپورٹ میں ان تبدیلیوں کے اثرات ملاحظہ کریں گے اور ممکنہ طور پر اس سے بھی بڑھ کر ہم اسے شفاف بنائیں گے۔ مثال کے طور پر، گزشتہ کئی ہفتوں سے ہم اکاؤنٹ ختم کرنے اور مواد کے فیصلوں کی اپیل کی سہولت ہمیشہ پیش نہ کرسکے، اس لئے ہمیں توقع ہے کہ ہماری اگلی رپورٹ میں اپیلوں کی تعداد کافی کم ہوگی۔ ہم نے اپنی کاوشوں کا جائزہ لینے پر نقصان دہ مواد ہٹانے کو بھی ترجیح دی ہے، اس لئے ہم اس وقت کے دوران خلاف ورزی کرنے والے مواد کے پھیلاؤ کا تخمینہ نہ لگا سکے۔ آج کی رپورٹ سے ہماری پیش رفت کا اثر ظاہر ہوتا ہے جو ہم نے ٹیکنالوجی میں حاصل کی ہے جس کے ذریعے ہم فعال انداز سے مواد تلاش کرتے ہیں اور خلاف ورزی پر مواد ہٹادیتے ہیں۔ 

اس رپورٹ میں نیا کیا ہے؟ 

ہم اب فیس بک پر بارہ پالیسیوں پر میٹرکس شامل کررہے ہیں اور انسٹاگرام پر دس پالیسیوں پر میٹرکس شامل کررہے ہیں۔  یہ رپورٹ انسٹاگرام کا ڈیٹا چار اہم شعبہ جات میں متعارف کراتی ہے۔ نفرت انگیز گفتگو، برہنگی اور جنسی سرگرمی، پرتشدد اور گھناؤنا مواد، خوف زدہ و ہراسگی۔ پہلی بار ہم لوگوں کی مواد پر اپیلوں کی تعداد کی معلومات سامنے لارہے ہیں جن کے خلاف انسٹاگرام پر ہم نے ایکشن لیا اور ان فیصلوں کی تعداد جنہیں ہم نے مسترد کیا، وہ یا تو ان اپیلوں کی بنیاد پر تھے م یا پھر جب ہم نے ان مسائل کو خود حل کرلیا۔ ہم نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی کاوشوں میں منظم انداز سے نفرت انگیز گفتگو کی روک تھام کا ڈیٹا بھی شامل کیا ہے۔ آپ ان کاوشوں اور پیش رفت کے بارے میں یہاں مزید جان سکتے ہیں جو ہم نے سرانجام دیئے۔ 

خلاف ورزی پر مبنی مواد تلاش کرنے اور ہٹانے میں پیش رفت

ہم نے اپنی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا ہے جو فعال انداز سے خلاف ورزی پر مبنی مواد تلاش کرتی ہے جس سے ہمیں خلاف ورزی کرنے والے زیادہ مواد کو ہٹانے میں مدد ملی جس کے نتیجے میں اسے کم سے کم لوگوں نے دیکھا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں