-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 مئی، 2020

بلوچستان میں ایران بارڈر کے قریب دہشت گردوں کا پاک فوج پر بڑا حملہ، ایک افسر سمیت 6 جوان شہید

 

بلوچستان میں ایران بارڈر کے قریب دہشت گردوں کا پاک فوج پر بڑا حملہ، ایک افسر سمیت 6 جوان شہید



کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ایران بارڈر کے قریب دہشت گردوں کا پاک فوج کے گشتی دستے پر بڑا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت دیسی ساختہ آئی ای ڈی سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت سے واپس آرہی تھی۔

پاک فوج کے یہ جوان پاک ایران بارڈر پر مکران میں دہشتگردوں کے ممکنہ روٹس کا جائزہ لینے گئے تھے۔ ان پر حملہ پاک ایران بارڈر سے 14 کلومیٹر دور بلیدا کے علاقے میں کیا گیا جس میں ایک افسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں