-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 مئی، 2020

ایون ، کالاش ویلیز روڈ چترال میں سیاحت کے فروع کے لئے انتہائی ہے: وزیر زادہ

ایون ، کالاش ویلیز روڈ چترال میں سیاحت کے فروع کے لئے انتہائی ہے: وزیر زادہ


چترال (محکم الدین) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا و چیر مین ڈیڈک لوئر چترال وزیر زادہ نے ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں پیش رفت پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ سیاحتی نقطہ نگاہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے اس کی فیڈرلائزیشن تاحال اس بنیاد پر نہیں کی جا سکی ۔ کہ اُن کے اسسمنٹ کے مطابق اس روڈ پرسال بھر مطلوبہ تعداد کے مطابق ٹریفک نہیں ہوگی ۔ جس کی وجہ سے اس کی آمدنی اتنی نہیں ہو گی ۔ کہ روڈ کومستقل بنیادوں پر مرمت اور بحال رکھنا ممکن ہو سکے ۔ 

اس لئے ڈیپازٹ ورک کے تحت اس کی تعمیر کی جا سکے گی ۔ جس کیلئے فنڈ وفاقی حکومت فراہم کرے گی ۔ ایمپلمنٹ این ایچ اے کرے گا ۔ اور تعمیر کے بعد صوبائی حکومت کے حوالے کرے گا ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ ایون کالاش ویلیز روڈ کیلئے این او سی جاری ہو چکا ہے ۔ صوبائی کیبنٹ کی طرف سے دوبارہ اس روڈ کی ڈی فیڈریلائزیشن کے بعد این او سی کے تحت یہ صوبائی حکومت کی تحویل میں آجائے گا ۔ جس کے بعد سڑک کیلئے زمین کی خریداری اور کنٹریکٹر کو ایوارڈ کرنے کا مرحلہ آجائے گا ۔ 

معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو ترقی ملے گی ۔ اور مقامی لوگ اس سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھائیں گے ۔ جس سے علاقے کے معاشی حالات میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس قسم کے منصوبوں پر عملی کام میں بہت زیادہ قواعدو ضوابط عمل کرنا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے ۔ تاہم یہ خوشی کا مقام ہے ۔ کہ کالاش ویلیز روڈ اب تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ اور یہ ایون اور ملحقہ وادیوں کے لوگوں کیلئے بہت بڑی کوش خبری ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں