-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

19 مئی، 2020

آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کی جانب سے بونی میں کورونا سے نمٹنے کا جدید ایمرجنسی ہسپتال قائم، کورونا ٹیسٹنگ مشین بھی جلد دستیاب ہوگی

 

آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کی جانب سے بونی میں کورونا سے نمٹنے کا جدید ایمرجنسی ہسپتال قائم، کورونا ٹیسٹنگ مشین بھی جلد دستیاب ہوگی


 چترال (رپورٹ فخرعالم) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کی طرف سے بونی میں قائم آغاخان گرلز ہاسٹل میں 28 بستروں پر مشتمل جدید COVID-19 ایمرجنسی رسپانس سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ کے معاؤنِ خصوصی وزیر زادہ، ڈی سی او اپر چترال، ڈی پی او اپر چترال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، پریذیڈنٹ اسماعیلیہ ریجنل کونسل برائے اپر چترال سمیت AKHSP کےنمائندے، ڈاکٹرز اور علاقے کے دوسرے عمائدین نے شرکت کی۔ خطیر لاگت سے بننے والے COVID-19 ایمرجنسی رسپانس سنٹر کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے قائم کیا گیا ہے جس میں وائرس کا شکار انتہائی نگہداشت کے حامل مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کیے جائینگے۔ ہسپتال میں ونٹیلیٹرز مشینوں کی سہولت بھی موجود ہے۔ تقریب میں بتایا گیا کہ آغا خان ہیلتھ سروس اس ہسپتال کیلئے بیرونِ ملک سے ایک ٹیسٹنگ مشین بھی برآمد کر رہا ہے جو جولائی تک چترال پہنچے گی جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سیمپلز کا ٹیسٹ پشاور بھیجنے کے بجائے چترال میں ہی کیے جائینگے۔ 

وزیرِ اعلیٰ کے معاؤنِ خصوصی وزیر زادہ نے کہا کہ ٹیسٹنگ مشین کی دستیابی AKHSP کی جانب سے چترال کے لیے گران قدر تحفہ ثابت ہوگا۔ ڈی سی او اپر چترال شاہ سعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اپر چترال کے عوام بالخصوص اسماعیلی کمیونٹی کی خدمات اور حکومتی مشینری سے انکی معاؤنت کو سراہا۔ پریزیڈنٹ اسماعیلیہ کونسل برائے اپر چترال امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ AKDN کی تمام ایجینسیز علاقے کے لوگوں کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ یاد رہے کہ COVID-19 ایمرجنسی رسپانس سنٹر بونی میں 11 ڈاکٹرز اور 20 نرسز پر مشتمل تربیت یافتہ عملہ کورونا کے مریضوں کی جدید طریقے سے نگہداشت کو یقینی بنائے گا۔ ہسپتال میں 18 بستر ماڈریٹ کیسز جبکہ 10 بستر انتہائی درجے کے کیسز کیلئے مختص کیے گئے ہیں جنکے لیے وینٹلیٹرز مشین اور وارڈ میں ہوا کا مناسب دباؤ برقرار رکھنے کیلئے جدید سازوسامان نصب کیے جائینگے۔ اسی طرز کے بیس بیس بستروں پر مشتمل دو اور ہسپتال گرم چشمہ اور مستوج میں بھی جلد کام کا آغاز کرینگے۔ ان ہسپتالوں پر اٹھنے والی خطیر لاگت براہِ راست امامت فنڈ سے ادا ہو رہی ہے جنہیں ایک سال کے میعاد کیلئے بنایا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں