پاکستانی امریکن مصنفہ ارم گیلانی نے اپنی پہلی کتاب‘Silent No More: An Intimate Portrait of How Trauma Affects Us All’ریلیز کردی۔
اسلام آباد: معروف استاد اور پبلک اسپیکرارم گیلانی نے اپنی پہلی کتاب‘Silent No More: An Intimate Portrait of How Trauma Affects Us All’ریلیز کردی۔پاکستانی امریکن مصنفہ کی خود شائع کردہ کتاب میں صدمہ کی کیفیت، اس سے بحالی کی وضاحت کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح یہ ہم سب پر اثرانداز ہوتا ہے اور ہمیں اس ایسی صورت میں کیا رویہ اختیار کرنا چاہئیے۔
اس کتاب میں ارم گیلانی نے مجموعی طورپر صدمہ کی ہنگامہ خیز صورتحال کی تصویر کشی کی ہے اور دکھایا ہے کہ کس طرح سماجی قوتیں وقت اور کلچر کے لحاظ سے انسانی رویہ کی تشکیل کرتی ہیں۔کتاب میں صدمات کے خود پر اور دوسروں پر اثرات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔مصنفہ نے اپنے تجربات کی روشنی میں اپنی تحریر کو حقیقت پر مبنی اور موضوع سے متعلق مفید معلومات سے مرتب کیاہے۔
اپنی کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارم گیلانی نے کہا،"میں نے یہ کتاب دوسروں کو باشعور بنانے کیلئے لکھی ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے طور پر بڑے قدم اٹھاتے ہیں مگر خاموشی سے اور صدمہ کا سار ا بوجھ اور اس کے اثرات خود ہی برداشت کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب لوگوں کو اس بات پر آمادہ کرے گی کہ اس بوجھ کو خود ہی جھیلنے کی بجائے اس کو اتاریں۔میں چاہتی ہوں کہ جولوگ ایسی کیفیت سے دوچار ہیں، وہ جان لیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ میں ان کی تکلیف کو سمجھتی ہوں کیونکہ میں نے بھی ایسی تکلیف جھیلی ہے۔ ان کو اپنی قوت کی بحالی کیلئے اور اپنی بدقسمتی کی حالت پر قابو پانے کیلئے، میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔ میں کچھ ذاتی طریقے بیان کئے ہیں جو وہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اختیار کرسکتے ہیں۔
یہ کتاب دو مفت ڈاؤن لوڈ ایبل پر ای بک کی اور آڈیوبک کی صورت میں مصنفہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ کتاب کی ہارڈ کاپی بھی بہت جلد دستیاب ہوگی اور یہ دوسری زبانوں بشمول اردو میں بھی پیش کی جارہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ