-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

25 جون، 2020

چترال میں حالیہ دنوں میں 2 افراد قتل جبکہ پے درپے 2 لڑکیوں کی خود کشی کے واقعات

 

چترال میں حالیہ دنوں میں 2 افراد قتل جبکہ پے درپے 2 لڑکیوں کی خود کشی کے واقعات


چترال (نمائندہ 25 جون 2020) چترال میں اسی ہفتے قتل اور خودکشی کے 4 واقعات ہوئے ہیں۔ پہلے واقعے میں چترال اپر کے علاقے لوٹ اویر19 جون 2020 کو ایک لڑکے اور لڑکی کو عزت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ جن کی لاشیں بونی ٹی ایچ کیو میں لائی گئیں ، لڑکے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ پولیس نے ضروری کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اپر چترال ذوالفقار احمد تنولی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے دور افتادہ علاقے لوٹ اوویر میں بچی اور نوجوان کی ہلاکت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا  "نامعلوم افراد نے 18 سالہ لڑکی اور 23 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا  " پولیس کی شکایت پر قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔"
پولیس غیرت کے نام پر قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

لڑکی اور مرد دونوں غیر شادی شدہ تھے۔ جب انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا اس وقت وہ ایک زرعی کھیت کے پاس بیٹھے تھے۔

جبکہ خودکشی کے پے درپے واقعات میں پہلا واقعہ چترال، پائیں شوگرام (جوکہ ریشن کے سامنے دوسری جانب واقع ہے) میں ایک لڑکی نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر کل 24 جون 2020 کو خود کو دریا برد کردیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ حلیمہ دختر عزیزالرحمن عمر 20 نے دریائے چترال میں کود کر خود کشی کرلی۔ آخری اطلات تک متوفی کی لاش نہیں ملی تھی۔ لاش کی تلاش میں مدد ریسکیو 1122 چترال کو بھی کال کی گئی تھی۔

آج ایک اور واقعے کی اطلاع ملی جس کے مطابق شاگرام توکہو، اپر چترال میں ایک جوان سال لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ لاش کی تلاش جاری ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک لاش برآمد نہیں ہوئی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں