-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

25 جون، 2020

عالمی رنگ ساز و کیمیکل کمپنی آرکروما کا پی پی ای کی تیاری کیلئے لبرٹی ٹیکسٹائل سے اشتراک

 

عالمی رنگ ساز و کیمیکل کمپنی آرکروما کا پی پی ای کی تیاری کیلئے لبرٹی ٹیکسٹائل سے اشتراک

کراچی (22 جون2020)  کلر اور کیمیکلز کے ذریعے پائیدار سہولیات فراہم کرنے والے عالمی ادادرے آرکروما (Archroma) نے صحت عامہ کے شعبے میں صف اول کی ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے والے لبرٹی ٹیکسٹائل مل لمیٹڈ (لبرٹی)  کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت انتہائی اعلیٰ معیار کے ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ایز) تیار کیا جائے گا۔  


آرکروما کی حفظان صحت پر مبنی خصوصی سہولیات اور میڈیکل ٹیکسٹائلز کے شعبے میں اسکی تکنیکی مہارت سے لبرٹی کو فائدہ پہنچے گا۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لبرٹی کی جانب سے پی پی ایز کی تیاری کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے پی پی ای کی قلت میں کمی لائی جائے۔ 

لبرٹی، میڈیکل ٹیکسٹائلز کے شعبے میں دنیا بھر میں برآمد ات کا دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھتا ہے۔ آرکروما کے ساتھ اشتراک موجودہ بحران میں اضافی حفاظت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اپنی جدید سائنسی معلومات اور تکنیکی مہارت  کے ساتھ آرکروما پی پی ایز کی تیاری کے لئے خصوصی کیمیکلز کے جامع شعبے میں،بالخصوص اینٹی مائیکروبیال اور بیرئیر کوٹنگز میں درکار مہارت فراہم کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ دنیا میں بہت جلد اور پاکستان میں اسپتالوں، آئیسولیشن سینٹرز اور انتہائی نگہداشت یونٹس میں طبی معیار کو بڑھانے میں معاون ہوگا۔   

آرکروما پاکستان کے سی ای او مجتبیٰ رحیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "موجودہ صورتحال میں جاری مشکلات کے ساتھ ہم آرکروما کی طرف سے میڈیکل ٹیکسٹائلز کے شعبے میں داخل ہونے والے صارفین یا اس میں کام کرنے والے صارفین کو تعاون فراہم کرنے کے قابل ہیں۔ لبرٹی کے ساتھ اشتراک کے ساتھ ہمیں عام عوام اور طبی ماہرین کے لئے جدید ترین حفاظت کی فراہمی پر نہایت فخر ہے۔ "

لبرٹی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر تیمور مکاتی نے کہا، "لبرٹی پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے اعزازات حاصل کرنے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ ہمارے پروسیسنگ یونٹس بین الاقوامی معیارات کے ساتھ جدید ترین سامان سے آراستہ ہیں۔ ہم آرکروما کے ساتھ اشتراک کو میڈیکل ٹیکسٹائلز کے شعبے میں ایک مستحکم تعلق کے آغاز کے طور پر دیکھتے ہیں۔ عالمی وبا کرونا وائرس نے صحت عامہ کی سہولیات بڑھانے کا شعور بیدار کیا ہے۔ ہم اعلیٰ معیار کی پی پی ایز کی تیاری میں نئی جدت انگیز سامان کی توقع رکھتے ہیں۔" 

حفظان صحت سے متعلق آرکروما کی سہولیات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اس لنک (www.archroma.com/solutions/protection-workwear) کو وزٹ کریں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں