-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 جولائی، 2020

ایمریٹس اسکائی کارگو کے نیٹ ورک کی 100 مقامات تک توسیع، پاکستان کے شہر سیالکوٹ بھی شامل ہے

ایمریٹس اسکائی کارگو کے نیٹ ورک کی 100 مقامات تک توسیع، پاکستان کا شہر سیالکوٹ بھی شامل ہے



کراچی (09 جولائی2020ء) ایمریٹس اسکائی کارگو نے ماہ جولائی میں چھ براعظموں کے 100 مقامات پر شیڈولڈ کارگو فلائٹس جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئرکارگو کے بعض نئے مقامات میں آکرا، الجائرز، ایتھنز، فورٹ لاوٴڈرڈیل، گلاسگو، لارناکا، لاس انجیلس، مالے، ماسکو (ایس وی او)، فنوم پنہ، سان ٹیاگو، سیالکوٹ اور تیونس شامل ہیں۔

ایمریٹس اسکائی کارگو کے نیٹ ورک میں توسیع دنیا کے مختلف ممالک میں فضائی کارگو کی بڑھتی ہوئی طلب اور اسکی بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمی کی وجہ سے عمل میں آئی ہے جبکہ ایمریٹس کی مسافر وں کیلئے چلائے جانے والی پروازوں میں بھی وسعت آئی ہے ۔ زیادہ پیداوار کے ساتھ صارفین کی اہم مارکیٹس میں یومیہ اور ہفتہ وار زائد کارگو پروازوں کے ذریعے کیرئیر موجودہ عالمی وبائی حالات میں اشیاء کی فراہمی میں سہولت فراہم کررہا ہے جبکہ عالمی تجارتی سطح پر اہم معاشی شعبوں اور مینوفیکچرنگ کے لئے درکار مشینری اور سامان کی فراہمی کے لئے بھی کوشاں ہے۔

ایمریٹس اسکائی کارگو ہفتہ وار اسپیشل چارٹر پروازیں بھی آپریٹ کررہا ہے جن میں ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) ، فارما سیوٹیکلز اشیاء سے لیکر خوراک اور مشینری اور پرزہ جات سمیت وسیع اقسام کا سامان پہنچایا جارہا ہے۔

ایمریٹس کا فریٹ ڈیویژن کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کے لئے اپنے جدید ، چوڑی جسامت والے فضائی بیڑے کے ذریعے جدت انگیز انداز سے وسیع اقسام کے کارگو آپشنز پیش کررہا ہے۔

جہاز کے درمیان میں کارگو رکھنے کے ساتھ ایمریٹس اسکائی کارگو نے منتخب کارگو کی لوڈنگ پر مسافروں کی نشستوں پر سفر کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ حال ہی میں کیرئیر نے اپنے 10 بوئنگ 777-300 ای آر طیاروں میں اضافی کارگو کے لئے اکانومی کلاس سے نشستیں ہٹائی ہیں۔ ایمریٹس اسکائی کارگو کے 11 عدد بوئنگ 777 ایف فل فریٹرز جہاز ہر ہفتہ 30 سے زائد مقامات پر خدمات کی فراہمی کے لئے تعینات ہیں۔

ایمریٹس اسکائی کارگو اپنے آپریشنز میں حفاظت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ اپنے پارٹنرز، بشمول گراوٴنڈ ہینڈلرز سے کام کرنے کے ساتھ کیرئیر نے آئی اے ٹی اے کی ہدایات کے مطابق مناسب پیکیجنگ اور ہینڈلنگ کے ساتھ کیبن میں کارگو کی قسم کے مطابق لوڈنگ پر متعدد سخت ہدایات لاگو کی ہیں ۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں