-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

27 جولائی، 2020

ٹیلی کام کمپنی یوفون نے دو ایفی ایوارڈ ز2020 اپنے جیت لئیے

 

ٹیلی کام کمپنی یوفون نے دو ایفی ایوارڈ ز2020 اپنے جیت لئیے


اسلام آباد (بزنس نیوز 25 جولائی2020ء) پاکستانی ٹیلی کام برانڈ یوفون نے 2ایفی ایوارڈز جیت کر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یوفون نے بیسٹ ان انٹرنیٹ اینڈ ٹیلی کام (Best in Internet and Telecom) کٹیگری میں اپنے سپرکارڈ کیمپین بجٹ بامقابلہ بے فکر ی کے لئے گولڈ ایوارڈ جیت لیا ہے جبکہ بلوچستان فٹبال کپ 2019کے لئے بھی برائونز ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔

یوفون کی بجٹ بامقابلہ بے فکری کیمپین میں یہ اجاگر کیا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود یوفون نے اپنے سپرکارڈ کی مستحکم قیمت برقرار رکھی۔ اسی کٹیگری میں یوفون کی دوسری نامزدگی بلوچستان فٹبال کپ 2019 کے کامیابی سے انعقاد پر ہوئی جس میں خطے کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی ٹیلنٹ کے اظہار کے لئے غیرمعمولی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

ان ایوارڈز کے لئے جیوری کی جانب سے ٹیلی کام برانڈ کی دونوں کیمپین کے مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا اور عام آدمی کو پہنچنے والے فائدے کا اعتراف کیا گیا ۔

یہ ایوارڈ کمپنی کی بہترین اور جدید مارکیٹنگ حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے اور اس نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ یوفون اس سال ایونٹکس گلوبل ایوارڈز میں بلوچستان فٹبال کپ کے لئے دو گولڈ ایوارڈز بھی جیت چکا ہے۔ اس ایوارڈ میں 39 ممالک سے 444 اداروں نے حصہ لیا لیکن پاکستانی ٹیلی کام برانڈ پیپلز چوائس ایوارڈ اور بیسٹ سی ایس آر ایونٹ ایوارڈ کی دو کٹیگریز میں فاتح بن کر ابھرا۔

ایفی ایوارڈز ملک کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک ہے جس میں مارکیٹنگ کمیونکیشنز کے شعبے کی انتہائی نمایاں کامیابیوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ ایوارڈز کی اس تقریب میں آئیڈیاز کو سراہا جاتا ہے اور بامعنی ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ایفی ایوارڈز میں پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی کامیابی سے برانڈ کے بڑھتے ہوئے اثرات اور آئیڈیاز پر کام کرنے کے عزم کی اہمیت سامنے آتی ہے جس کے نتیجے میں عام آدمی کو فائدہ پہنچتا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں