-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 جولائی، 2020

ناروال میں باپ نے 3 بچوں کے ساتھ خود کشی کرلی۔ مقروض شخص کو مائکروفنانس بینک والے بھی تنگ کیا کرتے تھے، کاروبار بند تھا

 

ناروال میں باپ نے 3 بچوں کے ساتھ خود کشی کرلی۔ مقروض شخص کو مائکروفنانس بینک والے بھی تنگ کیا کرتے تھے، کاروبار بند تھا

ناروال (ویب ڈیسک) نارووال کےعلاقہ وریام میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔  محمد قدیرولدمحمد فرید نےاپنے3 کمسن معصوم بچوں کےساتھ زہرکھا کر خود کشی کر لی ہے۔ بچوں میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔  قدیرموقعہ پرجان بحق ہوااورایک بچہ ہسپتال جاکرفوت ہوگیا۔ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق قدیراپنےگھرپربستہ بنانےکا کام کرتاتھااورگھرکاواحدکفیل تھا۔قدیرنےدومائیکروفنانس اداروں سےقرض لےرکھاتھا۔ کرونا کی وجہ سےاسکول بند تھےاورکوئی آرڈربھی نہی مل رہاتھا۔ اوپرسےان مائیکروفنانس اداروں نےقسطوں کےلیےاسکاجیناحرام کیاہواتھا۔ مسلہ صرف قسطوں کانہیں اس نام نہاد سروس چارجز کابھی تھاجویہ ادارےدوماہ کےریلیف کےبدلےسود در سود وصول کررہےتھے۔

کروناکےدنوں میں حکومت نے نام نہاد ریلیف کےبدلےمائیکروفنانس اداروں کوسودکی کھلی چھٹی دیدی تھی۔ اب وہ غریب پیسےکہاں سےدیتاایک کاروباربند اور اوپرسےسود در سود۔ کیابحثیت مسلمان اور پاکستانی ہم سب اس واقعہ کےزمہ دارہیں اورحکومت توڈائریکٹ زمہ دارہے۔ 

ریاست مدینہ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نےفرمایاتھا کہ
اگردجلہ کےکنارےکتابھی مرگیاتواس کاحساب عمر سےلیاجاے گا۔

اس بات کو سامنے رکھ کر عمران خان بطور حکمران اور دیگر وزیر سوچیں ایسی ہلاکتوں کا حساب کس سے لیا جائے گا جو ان کے ملک میں آئے روز ہوتی رہتی ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں