-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 جولائی، 2020

سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے کرونا وائریس سے بچاؤ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کو 34 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان عطیہ کردیا

سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے کرونا وائریس سے بچاؤ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کو 34 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان عطیہ کردیا


چترال (گل حماد فاروقی 23 جولائی 2020) سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پاٹریپ فاؤنڈ یشن کی تعاون سے کرونا وایریس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کو مفت فراہم کیا جن کی قیمت 3.4 ملین بنتی ہے۔ اس امدادی سامان میں  ماسک، سرجیکل ماسک،  کور آل سوٹ، فیس شیڈ، سرجیکل دستانے،  سرجیکل ہیڈ کور، سرجیکل شو اور دیگر سامان شامل ہیں۔ 

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال مہمان حصوصی تھے۔ تقریب میں SRSP کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک نے DHQ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم کو یہ امدادی سامان حوالہ کیا۔



اس موقع پر انہوں نے کہا کہ SRSP نے اس سے پہلے بھی صوبائی حکومت کو 12.9 ملین روپے کی امدادی سامان فراہم کیا تھا  اور ہمارا ادارہ مصیبت کے ہر گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر نے بھی ایس آر ایس پی کی خدمات کو سراہا کہ وہ پسماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کاموں میں حکومت کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

تقریب میں کرونا وائریس کے حلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو تعریفی اسناد بھی دئے گئے۔ 

یہ تعریفی سند  SRSP کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد،  ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے  کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، اے کے یچ ایس کے انور بیگ، تاجر یونین دروش کے صدر حاجی گل نواز، ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حید رالملک،  تھانہ دروش، تھانہ چترال اور عشریت کے ایس ایچ اوز،  چترال لیویز کے جوانوں اور دیگر متعلقہ لوگوں کو تعریفی اسناد پیش کئے۔

اس موقع پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر  نے شکوہ کیا کہ ڈی سی چترال نے نہ تو ہمیں کوئی تعریفی سند دیا نہ ہمیں شاباس دی بلکہ ہمارا نام تک نہین لیا جس سے ہم کافی مایوس ہوگئے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں