-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 جولائی، 2020

شادی کی تقریب پر افغان فضائیہ کی بمباری، 6 طالبان سمیت 45 عام شہری ہلاک ہوگئے

شادی کی تقریب پر افغان فضائیہ کی بمباری، 6 طالبان سمیت 45 عام شہری ہلاک ہوگئے



کابل (ویب ڈیسک 24 جولائی 2020) شادی کی تقریب پر افغان فضائیہ کی بمباری کی ہے۔ ہرات میں طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 6 طالبان جنگجو سمیت 45 عام شہری افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں فضائی حملے میں ہلاکتوں سے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں، نگراں وزیر دفاع اسد اللہ خالد نے 6 طالبان کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان میں وہ جنگجو بھی شامل ہیں جو حال ہی میں امریکا اور افغان طالبان کے معاہدے کے نتیجے میں رہا ہوئے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی جنگی مہم میں حصہ نہ لینے کا حلف لیا تھا۔

اس سوال کے جواب میں کہ فضائی بمباری میں معصوم شہری بھی ہلاک ہوئے، نگراں وزیر دفاع نے اپنے بیان کی تصدیق کے لیے کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے طالبان کمانڈرز اور جنگجوؤں کی تصاویر فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا تاہم وہ ہلاک ہونے والے طالبان جنگجوؤں کی شناخت فوری طور پر نہ بتاسکے۔

دوسری جانب طالبان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے میڈیا کو بتایا کہ ہرات پر دو فضائی حملے کیے گئے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی کارروائیوں سے حال ہی میں رہا ہونے والے طالبان اسیر دوبارہ ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ادھر عالمی خبر رساں اداروں کو آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فضائی حملہ ایک ایسے گھر میں کیا گیا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی، حملے کے خوف سے گھر سے باہر نکل کر محفوظ مقام کی جانب جانے والے شہریوں پر دوبارہ فضائی حملہ کیا گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 تک جا پہنچی۔ مقامی حکام نے بھی 45 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں