-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

29 جولائی، 2020

بینک الفلاح اور نفٹ کے درمیان اہم اشتراک ، نفٹ ای پے متعارف کرائیں گے

 

بینک الفلاح اور نفٹ کے درمیان اہم اشتراک ، نفٹ ای پے متعارف کرائیں گے



کراچی (29جولائی 2020) بینک الفلاح اور نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسی لیٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) نے این آئی ایف ٹی کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم نفٹ ای پے (NIFT ePay) متعارف کرانے کے لئے اہم اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ یہ انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کی بدولت پوری بینکنگ انڈسٹری میں ای کامرس کے لئے بینک اکاؤنٹس فعال ہوں گے۔ نفٹ کا بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک منفرد اور کثیرالجہتی ہے جس کے تحت بینک الفلاح نے نئے ایکوسسٹم کو عملی شکل دینے میں تعاون کیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے بینک الفلاح نفٹ ای پے کے لئے تصفیہ بینک ہونے کے لئے کارآمد ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینک الفلاح نفٹ ای پے کو اپنے ماسٹرکارڈ پیمنٹ گیٹ وے (MPGS)میں شامل کرکے  نفٹ ای پے مرچنٹس کو بھی کارڈ ٹرانزایکشنز کی سہولت میسر کررہا ہے۔ 

اس اشتراک کے ذریعے بینک الفلاح نہ صرف اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے پیمنٹ سہولیات کے آپشنز میں وسعت لارہا ہے، اب یہ ای کامرس کے لئے بھی فعال ہیں۔ نفٹ ای پے ای کامرس مرچنٹ بیس کو ملا کر انڈسٹری بھر میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے بھی کارآمد ہے۔ نفٹ چیک کلیئرنگ کے شعبے میں ایک بااعتماد ادارہ ہے جو اپنی مارکیٹ میں موجودگی اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھا کر بینکنگ صارفین کے لئے ٹرانزایکشنز کے نئے مواقع متعارف کرکے انہیں جدت کے ساتھ ادائیگی کی سہولت میں سرگرداں رہتا ہے۔ 

بینک الفلاح کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عاطف باجوہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "بینکنگ انڈسٹری میں ای کامرس کو فروغ دینے کے لئے بینک الفلاح اور نفٹ کا اشتراک ایک منفرد اور جدت انگیز اقدام ہے جس سے پیمنٹس مارکیٹ میں نمایاں انداز سے اضافہ ہوگا۔ بینک الفلاح بھی تصفیہ اور خریداری کے شعبے میں اپنے پیمنٹس انفراسٹرکچر کی سہولیات نفٹ کو پیش کرنے پر خوش ہے جو اس نئے ایکو سسٹم کی بنیاد رکھتا ہے۔ بینک الفلاح بینکنگ مارکیٹ میں صف اول کا جدت انگیز بینک ہے اور ہمارا عزم یہ ہے کہ ہم خیال اداروں کے ساتھ اشتراک کرکے نہ صرف اپنے ریٹیل اور کارڈ صارفین کی سہولت میں مزید اضافہ لایا جائے بلکہ جن لوگوں کو اس انڈسٹری کی جانب سے خدمات حاصل نہیں ہیں، انہیں بھی الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ٹرانزایکشنز کی رسائی فراہم کی جائے۔نفٹ ایک طویل عرصے سے بینک کا اہم شراکت دار ہے اور مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ اس انڈسٹری میں ایک اور تایخ ساز اشتراک کے ذریعے ہمارا تعلق مزید مستحکم ہورہا ہے۔"

نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب نے کہا، "نفٹ ای پے نے اچھی رفتار پکڑ لی ہے اور پاکستان میں صف اول کے بینکوں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ای کامرس پیمنٹس کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب سفر کا آغازکیا ہے۔ ہم اس سفر میں تعاون فراہم کرنے پر بینک الفلاح کے مشکور ہیں اور مارکیٹ میں تبدیلی لانے اور ویلیو بڑھانے کے لئے اشتراک کی قوت سے آگاہ ہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ بینکنگ انڈسٹری یہ تبدیلی قبول کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم پیمنٹ کے شعبے میں جدت انگیز اور منفرد خدمات کا آغاز کررہے ہیں۔ نفٹ نئے اور مختلف ڈیجیٹل اقدامات پر کام کررہا ہے اور بینک الفلاح سے ان پروگرامز میں تعاون جاری رکھنے کے لئے پرامید ہے۔" 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں