-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

29 جولائی، 2020

جوبلی لائف انشورنس نے انشورنس کٹیگری میں سلور ایفی ایوارڈ جیت لیا

جوبلی لائف انشورنس نے انشورنس کٹیگری میں سلور ایفی ایوارڈ جیت لیا

کراچی (29جولائی 2020) پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے رواں سال ایفی ایوارڈز کی منعقدہ ورچوئل تقریب میں انشورنس کٹیگری میں باوقار ایفی ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی انشورنس کمپنی کی جانب سے اس کٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جوبلی لائف کی بہترین کیمپین "ہم انشورنس نبھاتے ہیں " کو سراہا گیا۔ جوبلی لائف ایفی ایوارڈ زکی انشورنس کٹیگری میں منتخب ہونے والی واحد کمپنی تھی۔ 


جوبلی لائف انشورنس نے ہمیشہ اپنے صارفین کے ساتھ اعتماد قائم کرنے پر زور دیا ہے اور انکے مالی عدم استحکام کے خطرے کو کم سے کم کرنے میں کاوشیں کی ہیں۔ یہ ایوارڈ یافتہ کیمپین تین اہم شعبوں صحت، تعلیم اور بچت کے گرد تھی جن کی جانب انشورنس سیکٹر کے صارفین سب سے زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ 

یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ جوبلی لائف اپنے صارفین سے منفرد انداز سے رابطوں اور ان کے ساتھ حقیقی تعلق قائم کرنے کے لئے غیرمتزلزل عزم اور کامیاب طریقہ کار پر کاربند ہے۔ ایفی پاکستان کی جانب سے انتہائی فعال انداز سے مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں، برانڈز اور ایجنسیز کی درجہ بندی اور شناخت کا جائزہ لیا جاتا ہے اور سال گزشتہ میں فائنلسٹ اور فاتحین کی موثر مارکیٹنگ کی کاوشوں کو سخت معیار سے جانچا جاتا ہے۔ 

اس نمایاں کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، " جوبلی لائف اور ہمارے پارٹنر پرسٹیج کمیونکیشنزکے لئے یہ ایوارڈ جیتنا بڑی کامیابی ہے۔ یہ ایوارڈ ہماری بھرپور محنت اور کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے اور سال گزشتہ میں ہماری بہترین کارکردگی کی صورت میں سامنے آیا۔ اس لئے کسی بھی ایسے کام پر بھرپور جوش و جذبے سے عمل درآمد کرنے پر اور اسکے باضابطہ اعتراف پر ہمیں ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اس عمل میں متعدد چیلنجز کا سامنا رہا لیکن ہماری ٹیم نے کامیابی سے بہترین کام جاری رکھا اور انکی کارکردگی کے اعتراف پر ہم ایفی پاکستان کی تمام جیوری اراکین کے مشکور ہیں۔ ہم اپنا کام مزید حوصلہ افزائی سے جاری رکھیں گے بلکہ مزید محنت کریں گے جس کا اظہار ہمارے صارفین کی جانب سے ہوگا۔" 

جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوں میں مختلف انشورنس پالیسیاں برائے زندگی، صحت اور جنرل بھی پیش کرتا ہے۔ جوبلی لائف منفرد انداز سے ترتیب شدہ زندگی و صحت انشورنس کے منصوبے پیش کرتا ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی، بچت اور تحفظِ زندگی، خواتین کیلئے خاص بیمہ زندگی پالیسیاں، دیہی علاقوں کیلئے بیمہ پالیسیاں اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔ 

ایفی ایوارڈز دنیا بھر میں ایڈورٹائزرز اور ایجنسیز کے لئے باوقار مانے جاتے ہیں اور ہر طرح کی ایسی مارکیٹنگ کی کاوش کو سراہتے ہیں جو برانڈ کی کامیابی میں کردار ادا کرے۔ایفی پاکستان ایک غیرمنافع بخش اقدام ہے جس کا مقصد مارکیٹنگ کے طریقے اور افعال میں بہتری لانا ہے۔ اس اقدام کے تحت مارکیٹنگ کے نمایاں طریقوں اور کارآمد آئیڈیاز کو سراہا جاتا ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں