-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 اگست، 2020

چترال میں بھائی کو قتل کرنے کا ایک اور دلخراش واقعہ ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری مار کر قتل کردیا

چترال میں بھائی کو قتل کرنے کا ایک اور دلخراش واقعہ ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری مار کر قتل کردیا



چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک 26 اگست 2020) چترال میں بھائی کو قتل کرنے کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش سامنے آیا ہے، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری مار کر قتل کردیا ہے۔  لوئر چترال کے گاؤں سوویر میں منگل کے روز ایک نوجوان نے گھریلو معاملے پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔


یہ اس ماہ چترال میں اپنی نوعیت کو دوسرا واقعہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعید حکیم نے تھانہ دروش میں ایک رپورٹ درج کرائی ہےکہ اس کے چھوٹے بیٹے 22 سالہ محمد جنید خان نے بڑے بیٹے 24 سالہ (بڑے بھائی) سرور خان پر گھریلو معاملے پر چاقو سے حملہ کردیا اور اسے زخمی کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال دروش پہنچایا گیا جہاں پہنچنے سے پہلے وہ فوت ہوگئے تھے، ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال لوئر چترال میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

چترال کی پرامن اور بھائی چارے والی وادی میں یہ دوسرا اپنی نوعیت کا دلخراش واقعہ ہے اس سے قبل اسی مہنے یعنی 3 اگست کو مروئی گاؤں میں ایک شخص نے اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا تھا، جس سے وہ زخمی ہوکر بعد ازاں فوت ہوگیا تھا۔  


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں