-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 اگست، 2020

چترال کے علاقے لوٹ میں دہرے قتل کا معمہ حل، شواہد حاصل کرنے کے بعد پولیس نے تین افراد گرفتار

 

چترال کے علاقے لوٹ میں دہرے قتل کا معمہ حل، شواہد حاصل کرنے کے بعد پولیس نے تین افراد گرفتار



چترال (محکم الدین 3 اگست 2020) اپر چترال پولیس نے اویر کے معروف اندھا قتل کا معمہ حل کرلیا ۔اور تین افراد گرفتار کر لئے ۔ ماہ مئی کی 19 تاریخ کو نچھاغ اویر کے ایک جنگل میں انیس سالہ لڑکی اور تئیس سالہ نوجوان کی بندوق سے ہلاکت کے واقعے کو مقامی طور پر خود کشی قرار دیا گیا تھا ۔ جو کہ اب ڈی پی او اپر چترال کی کوششوں سے قتل کی واردات کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔ اور تین افراد کوشواہد دستیاب ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔ 

اس سے پہلے اس کیس سے متعلق مقامی لوگوں اور مقتولین کے رشتے داروں کی طرف سے تعاون نہ کرنے اور ناکافی شواہد کی بنا پر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا تھا ۔ کیونکہ لڑکا لڑکی کی ہلاکت کو خودکشی قرار دیا جارہا تھا ۔ اب موبائل مسیجز، بندوق کی فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد کے بعد یہ قتل کے کیس میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ اور پولیس نے سائنسی بنیادوں پر اس کیس میں پیش رفت کی ہے ۔ ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی نے قتل کے وردات کی تصدیق کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری عمل لایا گیا ہے ۔ 

لوٹ اویر نچھاغ میں لڑکا لڑکی کی ہلاکت کو مبینہ طور پر خود کشی قرار دے کر کیس کو دبانے کی کوشش کی جارہی تھی ۔جس پر بعض حلقوں کی طرف سے پولیس پر بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ۔ تاہم پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں کے عدم تعاون کے باوجود پولیس نے سائنسی بنیادوں پر شواہد اکھٹے کئے ۔ اور تین افراد کو گر فتار کیا ہے ۔ جو کہ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کے اس کیس کے ملزمان ہیں ۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ واضح رہے ۔کہ علاقہ اویر میں گذشتہ چند سالوں کے دوران قتل کے سات واقعات ہوئے ہیں ۔ لیکن اس میں پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ہوئی ۔ جبکہ ماضی قریب میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا تھا ۔ لیکن اس کے قاتل بھی صاف طور پر بچ گئے تھے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں