-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 ستمبر، 2020

کووڈ 19 میں لاک ڈاؤن کے باعث گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت میں تیزی کراچی سرفہرست ، دوسرے نمبر پر لاہور شہر رہا

 

کووڈ 19 میں لاک ڈاؤن کے باعث گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت میں تیزی  کراچی سرفہرست ، دوسرے نمبر پر لاہور شہر رہا
 
کراچی (این این آئی) ملک میں کورونا کے باعث لاک ڈائون میں طویل عرصے تک کار شورومز، مارکیٹیں اور ہفتہ بازاروں کی بندش کے دوران مختلف اقسام کی گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔گاڑی کے خریدار اور ڈیلرز نئی اور استعمال شدہ مختلف ماڈلز کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، رکشے اور ٹریکٹر وغیرہ کی خرید و فروخت کیلئے دستیاب آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کررہے ہیں۔ایک سروے کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف ایک پلیٹ فارم او ایل ایکس پر گاڑیوں کی خرید و فروخت 370 ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی۔


یہاں گاڑی بیچنے والے افراد اپنی گاڑیوں کی قیمت بتاتے ہیں ،تاہم خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان بھائو تائو کی بھی گنجائش ہوتی ہے ۔ کارز کی ذیلی کیٹیگری میں یومیہ بنیادوں پر پنجاب سے سب سے زیادہ 32 ہزار، سندھ سے 15 ہزار، خیبر پختونخوا سے 6 ہزار اور اسلام آباد سے 5 ہزار پوسٹس آتی ہیں۔سروے کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں شہروں کے اعتبار سے کراچی سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر لاہور سے آنے والے افراد ہیں جن کی تعداد 15 ہزار 168 ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں