-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

27 ستمبر، 2020

لکی سیمنٹ نے طلباء کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیا

 

لکی سیمنٹ نے طلباء کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیا

کراچی (پریس ریلیز) پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیاربنانے کیلئے لکی سیمنٹ نے ضلع لکی مروت کے مستقل رہائیشییوں کیلئے ایک  پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ کمپنی کے اس اقدام سے پیشہ ورانہ نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع میسر ہوسکیں گے۔ہنر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلبہ کوراشد آباد ضلع ٹنڈو الہ یار میں واقع ہنر فاؤنڈیشن کے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں مختلف پیشہ ورانہ تربیتی کورسز میں داخلہ دیا جائے گا۔منتخب ہونے والے طلباء کے قیام اور فیس کے تمام اخراجات لکی سیمنٹ کمپنی برداشت کرے گی۔ایسے تمام طلباء جو ضلع لکی مروت کے مستقل رہائشی ہیں اس پروگرام میں انرول ہونے کے اہل ہوں گے۔ 


واضح رہے کہ متعدد چھوٹے چھوٹے دیہاتوں پر مشتمل، لکی مروت خیبر پختونخواہ کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے۔کمپنی اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے اوراس حوالے سے کمپنی کے پیزو میں واقع پلانٹ کے قرب وجوار کے علاقوں میں معاشرتی ترقی کے متعدد پروگرام شروع کر نے کے علاوہ علاقے کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے ہیں۔

کمپنی سے جاری اعلامئے کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کے رہائشی نوجوانوں کوان کی مالی حیثیت سے قطع نظر بااختیار بنانااور ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔کمپنی کی انتظامیہ کو یقین ہے کہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مواقع مہیا کرنے میں مدد ملے گی جو کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

معاشرے اورعوام کی حالت میں بہتری لانے کی کوششوں کے حوالے سے کمپنی نے ماضی میں بھی کئی ثابت شدہ اقدامات کئے ہیں جن کو ہر سطح پر پذیرائی حاصل ہوچکی ہے۔کمپنی کے سی ایس آر اقدامات کی بنیادی توجہ تعلیم کے شعبے میں بہتری، خواتین کوبا اختیار بنانے اور صحت و ماحولیات میں بہتری پر مرکوز ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں