-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

13 اکتوبر، 2020

سرسبز فرٹیلائزر کا صوابی اور مردان کے 400کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے طریقے متعارف کرانے کیلئے بڑا اقدام

 

سرسبز فرٹیلائزر کا صوابی اور مردان کے 400کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے طریقے متعارف کرانے کیلئے بڑا اقدام 



لاہور، 12 اکتوبر، 2020۔ سرسبز فرٹیلائزر نے حال ہی میں خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کسانوں کی رہنمائی کے لئے بڑی مشاورتی تقریب کا اہتمام کیا جس میں صوابی اور مردان میں کھیتی باڑی کے لئے جدید طریقے استعمال کرنے والے تقریبا 400 کسان بھی مدعو تھے۔ اس موقع پر ان کسانوں کو ربیع کے نئے سیزن کے دوران زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداوار کے لئے تکنیکی مہارت پر مبنی معلومات فراہم کی گئیں۔ یہ پروگرام سرسبز کے سلام کسان سرسبز پاکستان اقدام کا حصہ تھا جس کا مقصد سال 2020 کی گندم کی پیداوار بڑھائی جائے تاکہ پاکستانی کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے معاونت کی جاسکے۔ 

اس تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خصوصی معاون برائے صنعت عبدالکریم خان، خیبرپختونخوا کے توسیع برائے زرعی شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل عابد کمال، خیبرپختونخوا کے زرعی تحقیق کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مسعود جان، چیف نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر اسلام آباد عبدالجلیل مروت سمیت وفاقی و صوبائی حکام کے افسران اور زرعی شعبے کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ 

اس تقریب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا، "ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور گندم کی فراہمی میں حالیہ کمی کے باعث بروقت اقدامات کرنے ضرورت ہے۔ اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زرعی تحقیق، فصل کی پیداوار بڑھانے کے طریقے، زرتلافی کی فراہمی آسان بنانے اور کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے پر توجہ دے گی تاکہ ان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔ "انہوں نے قومی سطح پر خوراک کے تحفظ میں اضافے اور ملک میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرسبز فرٹیلائزر  کے ثابت قدمی پر مبنی کردار کو بھی سراہا۔

اس پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم جاوید مقبول نے کہا، "پاکستانی مٹی میں فصل کی پیداوار کے لئے مختلف اجزاء کی کمی ہے اور یہ مٹی الکالائن خصوصیات کی حامل ہے لیکن بامہارت طریقے اختیار کرکے ان چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے اور محدود اراضی پر بھی موثر انداز سے فصل کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس مقصد کے لئے ماضی میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ساتھ کامیاب فیلڈ ٹرائلز ہوئے اور اب یہ ایک حقیقت ہے کہ سرسبز کی کیلشیم امونیم نائٹریٹ (سی اے این) اور نائٹروفوس (این پی) تقریبا 10 فیصد تک گندم کی پیداوار بڑھانے کا سب سے زیادہ موثر طریقہ ہے۔" 
 
یہ پروگرام خوبصورت کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شرکاء کسانوں کی خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے اور ربیع کے نئے سیزن کے دوران زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداوار حاصل کریں گے۔ سرسبز فرٹیلائزر کا مستقبل میں ارادہ ہے کہ قومی سطح پر فوڈ سیکورٹی میں اضافے اور گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے ملک بھر میں اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کئے جائیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں