کورس ایرا فار کیمپس کے ساتھ پاکستان میں یونیورسٹیز نے 68 ہزار سے زائد طالب علموں کو تعلیمی خدمات پیش کیں طالب علموں نے 5 لاکھ 88 ہزار سے زائد کورسز میں سے اپنی دلچسپی کے کورسز کا انتخاب کیا

کورس ایرا فار کیمپس کے ساتھ پاکستان میں یونیورسٹیز نے 68 ہزار سے زائد طالب علموں کو تعلیمی خدمات پیش کیں طالب علموں نے 5 لاکھ 88 ہزار سے زائد کورسز میں سے اپنی دلچسپی کے کورسز کا انتخاب کیا

کراچی:  دنیا کے صف اول کے آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کورس ایرا (Coursera) نے دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کی اہم اور طویل المیعاد ضروریات کی تکمیل کے لئے کورس ایرا  فار کیمپس (Coursera for Campus)کے مفت ورژنز اور اپ گریڈ فیچرز کا اعلان کیا ہے۔ نئے فیچرز کی بدولت یونیورسٹیاں کریڈٹ دورانیہ کی حامل آن لائن تعلیم فراہم کرسکیں گی، طالب علموں کے روزگار میں بہتری آسکے گی اور وہ نجی کورسز تخلیق کرسکیں گے۔ اس اعلان سے اسکے کیمپس  ریسپانس اقدام (Campus Response Initiative)میں تیزی آئے گی،جس کا آغاز عالمی وبا کے دوران بندش کے باعث مارچ میں طالب علموں اور فیکلٹی کو کورس ایرا فار کیمپس سے مفت رسائی کے ساتھ کیا گیا۔ اس وقت 3700 سے زائد ادارے 24 لاکھ سے زائد طالب علموں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کے لئے کورس ایرا فار کیمپس استعمال کررہے ہیں۔  




کورس ایرا فار کیمپس یونیورسٹیوں کو طالب علموں کی مساوی بنیادوں پر مدد کرتا ہے، بالخصوص جن کے پاس محدود کنکٹویٹی، بینڈ وتھ اور ڈیوائسز ہوں۔ کورس ایرا فار کیمپس کے 70 فیصد طالب علموں نے اس عالمی وبا کے دوران پڑھائی کے لئے موبائل ڈیوائسز استعمال کیں۔ موبائل اور آف لائن پڑھائی کے ساتھ طالب علم کورسز کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، اس میں پیش رفت اور کوئز اکھٹے کرسکتے ہیں، نشاندہی کے ساتھ نوٹس لے سکتے ہیں اور کیلینڈر سے اسے جوڑ (Sync) سکتے ہیں تاکہ ہر ممکن حد تک کم ڈیٹا استعمال ہو۔ اس پلیٹ فارم میں یہ ڈیجیٹل کے اولین انگیجمنٹ ٹولز ہیں تاکہ چھوٹے سائز کی ویڈیوز کی افادیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سیکھا جائے جبکہ ان براؤز پروگرامنگ کے اسائنمنٹس اور عملی تجربہ گائیڈڈ پروجیکٹس بھی اس میں شامل ہیں۔ 

کورس ایرا فار کیمپس کے ساتھ پاکستان میں یونیورسٹیز نے 68 ہزار سے زائد طالب علموں کو تعلیمی خدمات پیش کیں جنہوں نے 5 لاکھ 88 ہزار سے زائد کورسز میں سے اپنی دلچسپی کے کورسز کا انتخاب کیا۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے کورس ایرا  فار کیمپس کو استعمال کیا ہے جس کی بدولت وہ مسلسل سیکھنے کے قابل ہوئے ہیں، اب وہ اپنے ڈگری پروگرامز میں اضافی مواد پیش کرنے کی آفر کرتے ہیں، اور ملازمتوں اور انٹرن شپس کے لئے طالب علموں کو تیار کرتے ہیں۔ ان صف اول کے اداروں میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی شامل ہیں۔ 

کورس ایرا  کے سی ای او جیف میگیونکالڈا نے کہا، "عالمی وبا کے باعث یونیورسٹیوں کے لئے طالب علموں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کے لئے انتہائی اہم ہوچکی ہے۔ ہم گزشتہ سات ماہ میں کورس ایرا  فار کیمپس کو استعمال کرتے ہوئے 30 یونیورسٹیوں سے 3700 سے زائد یونیورسٹیوں تک پھیل چکے ہیں اور اس نظام میں بہتری لانے سے طالب علموں کو کریڈٹ دورانیہ کی آن لائن تعلیم اور ملازمت سے متعلقہ مہارت میں زیادہ مدد ملے گی۔" 

کورس ایرا  فار کیمپس تین اقسام کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ طالب علموں اور اداروں کو ہر مرحلے پر آن لائن تعلیم کی معاونت کے لئے پرعزم ہے۔ 

اسٹوڈنٹ پلان (Student plan)کے تحت یونیورسٹی کے ہر طالب علم کو ٭سالانہ ایک کورس کے ساتھ براہ راست سیکھنے کے لئے گائیڈڈ پروجیکٹس (Guided Projects)پر لامحدود رسائی حاصل ہوتی ہے۔ کورس ایرا پلیٹ فارم پر دیگر تمام سیکھنے والوں کی طرح طالب علم اپنی سہولت کے ساتھ موبائل اور آف لائن رسائی کے ذریعے ملازمت سے متعلق مہارتیں سیکھ سکتے ہیں۔ انہیں آن لائن ہیلپ سینٹر سے بھی رسائی حاصل رہے گی۔ 

بیسک پلان (Basic plan)کے تحت ہر یونیورسٹی کو 20 ہزار مفت اسٹوڈنٹس لائسنس فراہم کئے جاتے ہیں۔ ہر لائسنس میں ٭سالانہ ایک کورس اور لامحدود گائیڈڈ پروجیکٹس کی رسائی شامل ہے۔ اس طویل المیعاد مفت سہولت میں نقل سازی کی روک تھام کے معاون بنیادی فیچرز اور آن لائن ہیلپ سینٹر سے رسائی بھی حاصل رہے گی۔ 

انسٹی ٹیوشن پلان (Institution plan)کے تحت ہر اسٹوڈنٹ لائسنس پر لامحدود گائیڈڈ پروجیکٹس اور لامحدود کورس کے داخلے فراہم کئے جاتے ہیں۔ یہ یونیورسٹیوں کو  بہتر تعلیمی سہولیات کے ساتھ کریڈٹ دورانیہ کی آن لائن تعلیم کے پروگرامز کی تخلیق، انکی درجہ بندی اور انکے انتظام کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ 

کورس ایرا فار کیمپس کے نئے اپ گریڈ فیچرز سے یونیورسٹیاں یہ کام سرانجام دے سکیں گی: 
جیسا کہ یونیورسٹیاں طالب علموں کے لئے طویل المیعاد سیکھنے کے پروگرام تلاش کررہی ہیں، وہ لازمی طور پر کیمپس لرننگ کی بھرپور تعلیمی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ کورس ایرا فار کیمپس کے منفرد نوعیت کے تعلیمی فیچرز کی بدولت یونیورسٹیاں کریڈٹ دورانیہ کی آن لائن تعلیم کی سہولت بھی پیش کررہی ہیں۔ 

فیکلٹی اب بحفاظت انداز سے امتحان کا انعقاد کرسکتی ہے اور کورس ایرا فار کیمپس پر اسائنمنٹس میں نقل کی نشاندہی کرسکتی ہے۔ یہ پروکٹر یو (ProctorU)جیسے انٹیگریشنز کے ساتھ آن لائن نگرانی میں معاونت کرتا ہے اور وقت و شیڈول کے مطابق امتحان کے انعقاد کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگلے چند ماہ کے دوران خود مختار ادارے کے تصدیقی آئی ڈی ٹول کے ساتھ امتحان کی زیادہ بہتر حفاظت ہوسکے گی۔ اسائنمنٹس میں نقل کی روک تھام کے لئے ٹرن اٹ ان (Turnitin) جیسے خود کار سافٹ ویئر ٹولز کی طالب علم اور درجہ بندی کرنے والوں کے لئے انٹیگریشن کی گئی ہے۔ طالب علم اپنا اسائنمنٹ جمع کرانے سے قبل اسے سمیلیریٹی اسکور (Similarity Score) سے چیک کرسکتے ہیں۔ فیکلٹی والے گریڈ بکس (Gradebooks) میں نقل سے متعلق مصدقہ اور مشتبہ تمام واقعات ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم یو آر ایل کی شیئرنگ اور ساتھیوں کے ریویوز کی نقل کی روک تھام میں بھی معاون ہے۔ 

کیوسچن بینکس (Question Banks) بھی مواد کے تخلیق کاروں کے سخت مطلوبہ جائزہ کا عمل تیزی رفتاری سے آسان بناتے ہیں۔ فیکلٹی خود کار گریڈڈ نظام سے متعدد چوائس اور خود سرانجام دینے والے گریڈڈ مضمون کے سوالات کے کسی امتزاج کے ساتھ تجزیہ کرسکتی ہے۔ وہ نجی طور پر سوالات تیار کرسکتے ہیں اور سیکھنے کے مقصد اور مشکل معیار کی بنیاد پر کہیں بھی رکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر بڑے پیمانے پر سال کے اختتام تک متعارف کرایا جائے گا۔ 

عالمی وبا کے باعث روزگار کے مواقع پر بہت زیادہ دباؤ آگیا ہے اور طالب علموں کو روزگار کے حصول کے لئے زیادہ مطلوب مہارتوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ کورس ایرا  فار کیمپس کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹیز گوگل، آئی بی ایم، فیس بک، ان ٹیوٹ، سیلز فورس، اور امیزون جیسے انڈسٹری ایجوکیٹرز سے پیشہ ورانہ اسناد کے ساتھ مارکیٹ میں درکار مہارتوں کے حصول میں مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ مارچ میں آغاز کے ساتھ گائیڈڈ پروجیکٹس (Guided Projects)طالب علموں کو پائیتھون، ایس کیو ایل، ایچ ٹی ایم ایل، جوپیٹر نوٹ بکس، جاوا، آر، ٹینسر فلو، گوگل اینالٹکس جیسے ٹولز کے ساتھ عملی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ طالب علم یہ مہارتیں دو گھنٹے میں سیکھ سکتے ہیں اور ملازمت اور انٹریوز میں استعمال کرسکتے ہیں۔ 

کورس ایرا  فار کیمپس میں اسکل ڈیولپمنٹ اینالٹکس سے فیکلٹی کو طالب علموں کی پیش رفت جاننے میں مدد مل سکتی ہے اور وہ روزگار کیلئے درکار مہارتوں کا خلا پرکرسکیں گے۔ وہ کورس ایرا پر مہارتوں پر مبنی اکیڈمیز (Academies)کو استعمال کرکے طالب علموں کو مخصوص ملازمتوں کے لئے درکار مہارتیں پروان چڑھانے کے لئے مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ 

اب آن لائن لرننگ طالب علموں کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس لئے یونیورسٹیز کو موثر انداز اور اعلیٰ معیار کا نصاب تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔ صف اول کی یونیورسٹیز اور کمپنیز کی طرف سے پہلے سے تیار 4200 کورسز کے علاوہ فیکلٹی کے پاس کورس ایرا کے یونیورسٹی کنٹنٹ پارٹنرز کے طور پر ایسے ہی جاندار مواد تخلیق کرنے والے سافٹ ویئر پلیٹ فارمز سے رسائی حاصل ہے۔ وہ موثر انداز سے مطلوبہ کورسز، عملی پروجیکٹس، جائزے اور لائیو 2 کورس ایرا (Live2Coursera)کے ساتھ زوم ریکارڈنگز سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔ کورس ایرا کے ٹیچنگ سینٹر (Teaching Center)پر موثر انداز سے آن لائن ٹیچنگ کے لئے حکمت عملیاں اور وسائل بھی دستیاب ہیں۔ 

اگلے چند ماہ میں کورس ایرا ایک نیا ٹول متعارف کرائے گا جو نصاب میں موجود خلا کو بھرنے میں فیکلٹی کی مدد کرنے کے ساتھ ہی نئے خصوصی موضوعات پر تدریس میں معاونت کرے گا اور مخصوص موضوعات یا مشکل معیار پر مبنی پروگرامز پر توجہ دے گا۔ 


کورس ایرا فار کیمپس انتظامی ٹولز اور ایل ایم ایس (LMS)انٹیگریشنز کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے جس کی بدولت فیکلٹی کو ایک پلیٹ فارم پر مسلسل استعمال کا انتظام کرنے کی اجازت ہوگی۔ طالب علموں کے اسکورز کی گریڈ بکس (Gradebooks)میں خود کار طور پر نشان دہی ہوجاتی ہے اور کسٹم فلٹر اینالٹکس میں کارکردگی آگے بڑھانے کی تفصیلات موجود ہیں۔ فیکلٹی اگلے سال میں فکس شیڈول کی خصوصیات کے ساتھ طالب علموں کو خود کار طور پر بھی خصوصی کورسز میں ترتیب سے داخلہ دے سکتی ہے۔ 

آج کے اعلان کے ساتھ کورس ایرا فار کیمپس دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی بڑھتی ضروریات کی تکمیل کے لے تیار ہے۔ اس آفر کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے کرم اس لنک (www.coursera.org/campus) کو وزٹ کریں۔ 

٭کورس پر بعض استثناء کا اطلاق ہوتا ہے۔

کورس ایرا کا تعارف
کورس ایرا کی بنیاد ڈیفین کولر اور اینڈریو این جی نے رکھی تاکہ دنیا میں ہر شخص کی عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ یہ اب صف اول کا سکھانے والا آن لائن پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے 7 کروڑ 20 لاکھ خواہشمند افراد مستقبل کی مہارتیں سیکھنے کے لئے آتے ہیں۔ کورس ایرا کے ساتھ 200 سے زائد دنیا کی صف اول کی یونیورسٹیز اور انڈسٹری ایجوکیٹرز پارٹنر اپنے پروجیکٹس، کورسز، اسپیشلائزیشنز، سرٹیفکیٹس، اور ڈگری پروگرامز آفر کرتے ہیں۔ 2400 کمپنیاں اپنے ٹیلنٹ کی تربیت کے لئے کمپنی کے انٹرپرائز پلیٹ فارم کورس ایرا فار بزنس (Coursera for Business)پر اعتماد کرتی ہیں۔ کورس ایرا فار گورنمنٹس (Coursera for Government)سرکاری ملازمین اور شہریوں کو مارکیٹ میں مطلوب مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے تاکہ بہتر افرادی قوت تیار ہو۔ کورس ایرا فار کیمپس کسی بھی یونیورسٹی کو اعلیٰ معیار، ملازمت سے متعلق طالب علموں، المنائی، فیکلٹی اور اسٹاف کو آن لائن تعلیم پیش کرنے کے لئے بااختیار بناتی ہے۔ کورس ایرا کو صف اول کے سرمایہ کاروں کی حمایت حاصل ہے جن میں کلینر پرکنس، نیو انٹرپرائز ایسوسی ایٹس، لرن کیپٹل اور سیک گروپ شامل ہیں۔  

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post