بینک الفلاح کا بعد از ٹیکس منافع محتاط پرویژن کے باعث 8.3ارب روپے رہا، آپریٹنگ منافع 11.4فیصد سے بڑھا

بینک الفلاح کا بعد از ٹیکس منافع محتاط پرویژن کے باعث 8.3ارب روپے رہا، آپریٹنگ منافع 11.4فیصد سے بڑھا



کراچی: بینک الفلاح لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 21 اکتوبر 2020 کو منعقدہ اجلاس میں 30 ستمبر 2020 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لئے بینک کے غیر آڈٹ شدہ جامع عبوری مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی ہے۔ 

ملک میں لاک ڈاؤن اور رواں سال میں پالیسی ریٹ میں 625 بی پی ایس کی کمی کے باوجود بینک کا آپریٹنگ منافع گزشتہ سال 2019کے مقابلے میں 11.4فیصد اضافے سے 20.614 ارب روپے رہا۔ قرضوں سے ممکنہ نقصان، عام قرضوں کی فراہمی میں اضافے کے برخلاف قرضوں اور ایکویٹیز کی ایمپیرمنٹ کے باعث بعد از ٹیکس منافع 8.331 ارب روپے رہا جس سے فی شیئر آمدن 4.69  روپے سامنے آتی ہے (ستمبر 2019 میں 5.20 روپے)

ریونیو کے شعبے میں خالص مارک اپ آمدن اور نان مارک اپ آمدن کے ملاپ کے ساتھ ہی ساتھ 2.762  ارب روپے کی غیرملکی زرمبادلہ سے حاصل آمدن 2.185 ارب روپے کی حکومتی سیکورٹیز پر کیپٹل گینز کے حصول کے باعث 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ فیس اور کمیشن کی آمدن بدستور غیرنمایاں رہی جس کی وجہ ٹرانزایکشن کے حجم میں کمی اور برانچ اور ڈیجیٹل بینکنگ فیسز کی ریگولیٹری رعایتیں ہیں۔ 

آپریٹنگ اخراجات گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.5 فیصد پر محدود رہے۔ اس اضافے کی بڑی وجوہات میں اسٹاف کی لاگت، آئی ٹی تعاون اور مینٹیننس فیس، گزشتہ سال نئی برانچز کے آغاز پر اسکے پورے سال جاری رہنے والے اثرات کے ساتھ، افراط زر کے مجموعی اثرات، اور روپے کی تنزلی شامل ہیں۔ بینک کی آمدن کی لاگت کا تناسب گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 52.6 فیصد بہتری پر برقرار  رہا۔ 

بینک کے مجموعی ڈیپازٹس اور ایڈوانسز 820.066 ارب روپے اور 520.475 ارب روپے بالترتیب رہے۔ بینک کی توجہ بدستور اپنے ڈیپازٹ سے متعلق معلومات کا دوبارہ جائزہ لینے پر مرکوز ہے۔ سی اے ایس اے (CASA)تناسب بہتری سے 82.3فیصد رہا۔ مجموعی قرضوں میں ڈیپازٹس کا تناسب 63.5 فیصد رہا۔ 

بینک الفلاح روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا اقدام ہے اور بینک اس اکاؤنٹ کو متعارف کرانے میں پیش پیش ہے۔ اس اکاؤنٹ کا مقصد یہ ہے کہ بیرون ملک مقیم ایسے لاکھوں پاکستانیوں (این آر پی ایس) کو جدید بینکنگ سہولیات فراہم کی جائیں جنہیں پاکستان میں بینکنگ، پیمنٹ اور سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیاں سرانجام دینے میں دلچسپی ہے۔ میرا پاکستان میرا گھر اقدام کے تحت بینک الفلاح کم لاگت کی ہاؤسنگ فنانس کی حامل الفلاح گھر آسان پروڈکٹ بھی متعارف کرانے والا ہے۔ 

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں 2 روپے فی شیئر عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے جو نو ماہی سال ستمبر 2019 تک 2 روپے فی شیئر ہی تھا۔ 
بینک نے مناسب سرمایہ کاری کے باعث اس مدت کا اختتام 18.35 فیصد CAR پر کیا۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post